Inquilab Logo

بالی ووڈ اسٹار ایوشمان کھرانہ پربرطانیہ میں کیس اسٹڈی!

Updated: January 19, 2024, 10:45 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

اداکار، فنکار اور انسانی حقوق کے لیے یونیسیف کے سفیر، آیوشمان کھرانہ اب برطانیہ میں ایک کیس اسٹڈی ہیں ! لندن میں اعلیٰ سطح کی بیہیوریل انسائٹس کمپنی ’کینوس ۸؍‘ نےآیوشمان کھرانہ کے تعلق سے ایک کیس اسٹڈی کی ہے۔

Ayushmann Khurrana. Photo: INN
آیوشمان کھرانہ۔ تصویر : آئی این این

اداکار، فنکار اور انسانی حقوق کے لیے یونیسیف کے سفیر، آیوشمان کھرانہ اب برطانیہ میں ایک کیس اسٹڈی ہیں ! لندن میں اعلیٰ سطح کی بیہیوریل انسائٹس کمپنی ’کینوس ۸؍‘ نےآیوشمان کھرانہ کے تعلق سے ایک کیس اسٹڈی کی ہے۔ اس کا عنوان ’ہائو ایکٹر آیوشمان کھرانہ برنگز ایڈووکیسی ان بالی ووڈ‘ ہے۔یہ کیس اسٹڈی اس بات پر مرکوز ہے کہ اداکار کس طرح اپنےہم وطنوں کے ساتھ کس طرح تال میل کرتے ہیں ، وہ کس طرح سب سے زیادہ بھروسے مند اور سب سے زیادہ بیدار ہندوستانی شخصیات میں سے ایک ہیں ۔کیس اسٹڈی نے آیوشمان کے اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا، ’’فارمولہ والی فلموں کے لیےمشہور انڈسٹری میں ، کھرانہ کا بالی ووڈ اسٹارڈم کا سفرقابل ذکر ہے۔ کھرانہ کے سفر کا ایک اہم پہلو ان کی ایسی فلمیں بھی ہیں جن میں کسی قسم کا خطرہ ممکن ہو۔ آیوشمان ’دنیا کےسب سے زیادہ بااثر افراد‘ میں سے ایک کے طور پر دو بار ٹائم میگزین ایوارڈ جیت چکےہیں !کیس اسٹڈی میں `نچلی سطح پر نمائندگی کے ذریعے ہندوستان کے بڑھتے ہوئے ’اثر و رسوخ‘ کو پیش کرنے کیلئےآیوشمان کی تعریف کی گئی ہے۔ اعترافیہ میں کہا گیا ہے کہ ’’کھرانہ کی شہرت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، ٹائم میگزین نے انہیں ۲۰۲۰ء میں دنیا کے۱۰۰؍بااثر لوگوں میں سے ایک کے طورپرنامزد کیا ہے۔ یونیسیف کیلئے ان کی بچوں کےحقوق کیلئے سرگرمی نے انہیں ۲۰۲۳ء میں ٹائم۱۰۰؍امپیکٹ ایوارڈ بھی دیا گیا۔مزید یہ کہ ان کے ۱۱؍سالہ کرئیر کے دوران بہت سی عمدہ فلمیں ہیں ، جن کے ذریعہ وہ معاشرےپر اثر انداز ہوتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK