فیفا ورلڈ کپ کے بعد اگر یورپ کا کوئی کھلاڑی کسی بڑے ٹورنامنٹ میں کھیلنا چاہتا ہے تو وہ یوئیفا یوروکپ ہے جو امسال منعقد ہونے والا ہے اور اس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔
EPAPER
Updated: April 27, 2024, 3:22 PM IST | Abdul Karim Qasim Ali | Mumbai
فیفا ورلڈ کپ کے بعد اگر یورپ کا کوئی کھلاڑی کسی بڑے ٹورنامنٹ میں کھیلنا چاہتا ہے تو وہ یوئیفا یوروکپ ہے جو امسال منعقد ہونے والا ہے اور اس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ کے بعد اگر یورپ کا کوئی کھلاڑی کسی بڑے ٹورنامنٹ میں کھیلنا چاہتا ہے تو وہ یوئیفا یوروکپ ہے جو امسال منعقد ہونے والا ہے اور اس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ ٹیمیں اپنے اپنے طورپر اس کی تیاری کررہی ہیں حالانکہ انہوں نے اپنے اپنے اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن اس کی توقع کی جارہی ہے۔ اس بار یہ ٹورنامنٹ جرمنی میں ہونے والا ہے۔ جرمنی جسے یورپ کا فٹبال پاور ہاؤس کہا جاتا ہے اور اس نے دنیا کو بہترین فٹبالرس دیئے ہیں۔ یہاں کی بنڈس لیگا بھی بہت مشہور ہے۔
جرمنی کے بعد یورپ میں اسپین کی ٹیم کو سب سے مضبوط قرار دیا جاتاہے ۔ جس نے ایک بار ورلڈ کپ خطاب بھی جیتا جاتاہے۔ جرمنی میں بہت سے اچھے میدان ہیں جہاں یوروکپ کا ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔ ممکن ہے کہ اس بار پرتگال کی جانب سے کرسٹیانو رونالڈو آخری اس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں کیونکہ وہ ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ چکے ہیں۔ ان کےساتھ فٹبال کھیلنے والے بہت سے کھلاڑی بھی اب فٹبال سے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں۔ اس لئے پرتگال کیلئے یہ یوروکپ بہت خاص اہمیت کا حامل ہوگا۔
یورکپ کی مختلف لیگز میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کی مناسبت سے ہی ممالک ان کو اسکواڈ میں شامل کرتے ہیں۔ اس لئے بہت سے کھلاڑی یورپی لیگز میں کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ بہرحال ابھی یورپ کی لیگز کا اختتام نہیں ہواہے اس لئے یوروکپ میں شرکت کرنے والے ممالک نے اپنے اپنے اسکواڈ کا اعلان نہیں کیاہے۔ ہم یہاں آج یوروکپ کے ۶؍دلچسپ اور اہم ریکارڈس کی معلومات دینے والے ہیں۔
سب سے زیادہ چمپئن شپ جیتنے کا ریکارڈ
سب سے زیادہ چمپئن شپ جیتنے کا ریکارڈ دو ٹیموں کے نام ہے۔ جرمنی (مغربی جرمنی کے ساتھ) اور اسپین کی فٹبال ٹیم نے یورو کپ ٹورنامنٹ کو ۳۔۳؍ مرتبہ جیتاہے۔اسپین نے ۱۹۶۴ء، ۲۰۰۸ء اور ۲۰۱۲ء میں اس خطاب پر قبضہ کیا تھا۔ جرمنی /مغربی جرمنی نے اس خطاب پر ۱۹۷۲ء، ۱۹۸۰ء اور ۱۹۹۶ء میں قبضہ کیا تھا۔ ان دونو ںکے علاوہ کوئی اور ٹیم اس ٹورنامنٹ میں ۳؍ بار جیتنے میں ناکام رہی ہے۔
سب سے زیادہ ٹاپ ۲؍ پررہنے والی ٹیم
یوروکپ میں سب سے زیادہ زیادہ مرتبہ نمبر ۲؍ پوزیشن پر رہنے والی ٹیم جرمنی ہے جس نے مسلسل اچھی کارکردگی پیش کرتے ہوئے نمبر ۲؍میں جگہ بنائی تھی۔ جرمنی / مغربی جرمنی نے ۱۹۷۲ء ، ۱۹۷۶ء، ۱۹۸۰ء ، ۱۹۹۲ء، ۱۹۹۶ء اور ۲۰۰۸ء میں ٹاپ ۲؍ میں جگہ بنائی تھی۔ ان میں سے ۳؍ بار خطاب جیتنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی جرمنی کی ٹیم نے سب سے زیادہ مرتبہ ٹاپ ۴؍ میں بھی جگہ بنائی تھی۔
سب سے زیادہ چمپئن شپ میں شرکت کرنے والا کھلاڑی