Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’سی آئی ڈی ۲‘‘ کی ٹی آر پی متاثر، کیا شیواجی ساٹم لوٹ سکتے ہیں؟

Updated: April 30, 2025, 9:03 PM IST | Mumbai

’’سی آئی ڈی ۲‘‘ میں شیواجی ساٹم کے کردار اے سی پی پردیومن کو ختم کرنے کے بعد شو کی ٹی آر پی مبینہ طور پر متاثر ہوئی ہے۔ اس ضمن میں متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شیواجی ساٹم کا کردار اسکرین پر دوبارہ لوٹ سکتا ہے۔

Shivaji Satyam - Photo: INN
شیواجی ساٹم ۔ تصویر: آئی این این

اس سال کے آغاز میں ٹی وی سیریز کے مشہور شو ’’سی آئی ڈی‘‘ میں شیواجی ساٹم (اے سی پی پردیومن) کی جگہ پارتھ سمتھان کے آنے کے بعد مداح اور شائقین حیران اور مایوس تھے۔ مداح پُرجوش بھی تھے کہ نیا اے سی پی کس طرح معاملات دیکھے گا۔ پارتھ کو شیواجی ساٹم کے کردار کی موت کے بعد اے سی پی آیوشمان کے طور پر متعارف کرایا گیا۔ اگرچہ پارتھ کی کارکردگی کو بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔ تاہم، منی کنٹرول کی ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شو کی ٹی آر پی دن بہ دن کم ہوتی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ’’سی آئی ڈی‘‘ جو اَب نیٹ فلکس پر نشر ہوتا ہے، اپنی پہلے جیسی ٹی آر پی کو ​​برقرار رکھنے کیلئے جدوجہد کر رہا ہے۔ اس لئے اب میکرز شو کی ریٹنگز کو بڑھانے کیلئے شیواجی ساٹم کو مبینہ طور پر اے سی پی پردیومن کے طور پر واپس لانے پر غور کر رہے ہیں۔
اگرچہ بہت سے لوگ سوچ رہے ہیں کہ کیا پارتھ سمتھان شو سے علاحدہ ہورہے ہیں۔ فلمی بیٹ کی ایک اور رپورٹ نے دعویٰ کیا کہ ایسا نہیں ہو سکتا۔ پارتھ کے جانے کی افواہیں غلط ہوسکتی ہیں۔ چینل کو سمجھنا ہوگا کہ ’’سی آئی ڈی ۲‘‘ کی آن لائن آسان فراہمی اور آئی پی ایل ۲۵ء نے شو کے ناظرین کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ صرف شیواجی ساٹم کا باہر جانا ایک پروموشنل چال تھی؛ ہمیں واضح تصویر جاننے کیلئے کچھ وقت انتظار کرنا پڑے گا۔ تاہم، یہ واضح رہے کہ نہ تو پارتھ اور نہ ہی میکرز نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
اس سے پہلے، ایک انٹرویو میں، پارتھ نے اعتراف کیا تھا کہ انہیں اے سی پی آیوشمان کا کردار ادا کرنے پر پس و پیش تھا۔ ہندوستان ٹائمز سے بات چیت میں انہوں نے کہا تھ اکہ ’’ابتدائی طور پر، میں نے اے سی پی پردیومن کے کردار کو مسترد کر دیا تھا، کیونکہ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لیکن میکرز نے مجھے دوبارہ غور کرنے کو کہا۔ میں شو کی طویل عرصے سے کام کرنے والی کاسٹ اور اس حقیقت کی وجہ سے ہچکچاہٹ کا شکار تھا کہ وہ مجھے اسکرین پر’’سر‘‘ کہہ کر مخاطب کریں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK