Inquilab Logo

کپڑے ایک مرتبہ پہن کر پھینک نہیں دینا چاہئے:سونم کپور

Updated: November 30, 2023, 10:15 AM IST | Mumbai

فیشن کے معاملے میںعالمی سطح پر مشہوراور بالی ووڈاسٹار سونم کپورکاہندوستانی فیشن کے منظر نامے اور پاپ کلچر پر اثر ناقابل تردیدہے۔سونم، اپنےناقابل یقین اسٹائلنگ کے ذریعے، دنیا میں ہندوستان کی فیشن سفیر ہیں۔

Sonam Kapoor. Photo: INN
سونم کپور۔ تصویر: آئی این این

فیشن کے معاملے میںعالمی سطح پر مشہوراور بالی ووڈاسٹار سونم کپورکاہندوستانی فیشن کے منظر نامے اور پاپ کلچر پر اثر ناقابل تردیدہے۔سونم، اپنےناقابل یقین اسٹائلنگ کے ذریعے، دنیا میں ہندوستان کی فیشن سفیر ہیں۔
 سونم کپورعالمی سطح پر فیشن کی سب سے زیادہ بااثر آوازوں میں سے ایک ہیں اور ہندوستان میں لگژری برانڈ کی ایکویٹی پر ان کا ناقابل یقین اثر  ورسوخ ہے۔ہندوستان میںفیشن کاچہرہ، سونم کپور چاہتی ہیں کہ لوگ ایسے کپڑوں کیلئے پیسہ خرچ کریںجو برسوں تک بار بار پہناجا سکے اور وہ یہ بھی چاہتی ہیں کہ لوگ ونٹیج کےنظریہ کو اپنائیں۔وہ چاہتی ہیںکہ لوگ کپڑوں کو دوبارہ استعمال کرنے کی ضرورت سے آگاہ ہوں۔
 وہ کہتی ہیں، ’’میرے لیے، دیرپا پروڈکٹ کاہونا ایک عیش و آرام کی چیز ہے۔ پرانے وقتوں میں، میری ماں اور دادی ململ کے کپڑے میں مہنگی ساڑیاں محفوظ رکھتی تھیں، ماسٹرجی (درزی)ناپ کے حساب سےکپڑے بناتے تھے، جوتیاں  ہمارےپیروں میں فٹ ہونے کے لیے بنائے جاتے تھے۔ میں بھی  وہی کررہی ہوں۔‘‘
 وہ مزید کہتی ہیں،’’تو، آپ دیکھئے،میں پرسنلائزیشن اورہاتھ سے بنی اشیاء کی تعریف کرتےہوئے بڑی ہوئی ہوں۔میرے لیے یہ حقیقی لگژری ہے۔میں جان بوجھ کر ایسی چیزیں خریدتی ہوں جو مقامی کاریگروں کی بنائی ہوئی ہیں،وہ پرانی ہوتی ہیںاور دوبارہ بیچی جاتی ہیں۔‘‘
 سونم کا مزید کہنا ہے کہ ’’میں نےکبھی کوئی ایسی چیزنہیں خریدی جسے میں نے کئی بار نہ پہنا ہو۔اپنےلیےمیں جو کچھ بھی خریدتی ہوں وہ کئی سال تک پہننے کے قابل ہوناچاہیے۔ میں اسے ایک بارپہننے اورپھر واپس کرنے پر یقین نہیں رکھتی، جب تک کہ میں کسی تقریب کے لیے لباس ادھار نہ لے رہی ہوں۔‘‘کام کے تعلق سے بات کی جائے توسونم کے پاس ۲؍پروجیکٹ ہیں، جن میں سے ایک بیٹل فاربٹوراہے۔جبکہ دوسرے پروجیکٹ کی معلومات خفیہ رکھی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK