Updated: December 17, 2025, 7:01 PM IST
| Mumbai
بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’ہوم باؤنڈ‘‘ کو آسکر ۲۰۲۶ء میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کی زمرے میں شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔ اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز نے اعلان کیا ہے کہ فلم ’’ہوم باؤنڈ‘‘ آسکر ۲۰۲۶ء کی بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری کی شارٹ لسٹ میں شامل ہو گئی ہے۔
ہوم باؤنڈ۔ تصویر:آئی این این
بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’ہوم باؤنڈ‘‘ کو آسکر ۲۰۲۶ء میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کی زمرے میں شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔ اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز نے اعلان کیا ہے کہ فلم ’’ہوم باؤنڈ‘‘ آسکر ۲۰۲۶ء کی بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری کی شارٹ لسٹ میں شامل ہو گئی ہے۔ ہندوستان کی جانب سے آسکر ۲۰۲۶ء کے لیے آفیشل انٹری رہی ’’ہوم باؤنڈ‘‘ نے اس کیٹیگری میں ٹاپ ۱۵؍فلموں میں اپنی جگہ بنائی ہے۔
کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بنی اس فلم کی ہدایت کاری نیرج گھِیوان نے کی ہے۔ فلم میں وِشال جیٹھوا، ایشان کھٹر اور جھانوی کپور نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔’’ہوم باؤنڈ‘‘ پہلے ہی کئی بین الاقوامی فلم فیسٹیولز میں اپنی دھاک جما چکی ہے۔ اس فلم کا ورلڈ پریمیر کانز فلم فیسٹیول میں ہوا تھا اور اسے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی خوب سراہا گیا ہے۔ فلم’’ہوم باؤنڈ‘‘ دو بچپن کے دوستوں شعیب اور چندن کی کہانی ہے، جو پولیس افسر بننے کا خواب دیکھتے ہیں، مگر ان کا یہ سفر آسان نہیں ہوتا۔ سماجی تفریق، معاشی دباؤ اور نظام کی سختیاں بار بار ان کے راستے میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ یہ فلم دوستی، فرض شناسی اور نوجوانوں پر پڑنے والے سماجی دباؤ کو نہایت حساس انداز میں پیش کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کی تجارتی محصولات کے حل کے لیے امریکہ سے تعمیری گفتگو جاری
’’دُھرندھر‘‘ نے ہندوستانی مارکیٹ میں۴۱۱؍ کروڑ روپے کی کمائی کی
بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کی فلم’’دُھرندھر‘‘ نے ہندوستانی مارکیٹ میں ۴۱۱؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔ فلم ’’دُھرندھر‘‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ اکشے کھنہ، سنجے دت، آر مادھون اور ارجن رام پال بھی اہم کرداروں میں نظر آ رہے ہیں۔ یہ ہائی آکٹین ایکشن تھرلر فلم آدتیہ دھر کی تحریر، ہدایت کاری اور پروڈکشن میں بنی ہے، جبکہ اسے جیوتی دیش پانڈے اور لوکیش دھر نے پروڈیوس کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:چوتھے ٹی ۲۰؍ میچ سے قبل ٹیم انڈیا نے فلم ’’ دُھرندھر‘‘ دیکھی
ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق فلم’’دُھرندھر‘‘ نے پہلے ہفتے میں ہندوستانی مارکیٹ میں ۲۵ء۲۰۷؍ کروڑ روپے کی شاندار کمائی کی تھی۔ دوسرے ہفتے میں بھی فلم باکس آفس پر زبردست کارکردگی دکھا رہی ہے۔ساکنلک کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق فلم ` فلم ۱۲؍ویں ۳۰؍ کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ اس طرح فلم نے ہندوستانی مارکیٹ میں ۱۲؍ دنوں میں۴۱۱؍ کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کر لیا ہے۔