• Wed, 17 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شردھا کپور نے فلم ’’دُھرندھر‘‘ کی پزیرائی کی، کہا: دوسرےحصہ کا انتظار ہے

Updated: December 16, 2025, 9:01 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے فلم ’’دُھرندھر‘‘ کی تعریف کی ہے۔ فلم ’’دُھرندھر‘‘ میں رنویر سنگھ، اکشے کھنہ، سنجے دت، آر مادھون اور ارجن رام پال اہم کرداروں میں ہیں۔ یہ ایک ہائی آکٹین ایکشن تھرلر فلم ہے، جسے آدتیہ دھَر نے تحریر، ہدایت کاری اور پروڈیوس کیا ہے۔

Shraddha Kapoor.Photo:INN
شردھا کپور۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے فلم ’’دُھرندھر‘‘ کی تعریف کی ہے۔ فلم  ’’دُھرندھر‘‘ میں رنویر سنگھ، اکشے کھنہ، سنجے دت، آر مادھون اور ارجن رام پال اہم کرداروں میں ہیں۔ یہ ایک ہائی آکٹین ایکشن تھرلر فلم ہے، جسے آدتیہ دھَر نے تحریر، ہدایت کاری اور پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کا پروڈکشن جیوتی دیش پانڈے اور لوکیش دھَر نے کیا ہے۔ یہ فلم جیو اسٹوڈیوز کی پیشکش ہے، بی۶۲؍ اسٹوڈیوز کے پروڈکشن اور سارے گاما کے اشتراک سے بنائی گئی ہے۔ اس فلم نے باکس آفس پر دھوم مچائی ہوئی ہے اور ناظرین سے زبردست ردِعمل مل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:انشورنس میں احتساب کے ساتھ اصلاحات ہونی چاہیے: اپوزیشن

دوسری جانب فلم کی متعدد مشہور شخصیات کی جانب سے بھی مسلسل تعریفیں کی جارہی ہیں، جن میں اب شردھا کپور کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ شردھا کپور نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے اس کے دوسرے حصے کے لیے بھی اپنی بے تابی کا اظہار کیا ہے۔ شردھا کپور نے ’’دُھرندھر‘‘کی تعریف کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پر کئی اسٹوریز شیئر کیں۔ اپنی اسٹوریز میں انہوں نے لکھا کہ  آدتیہ دھَر کا دھرندھر بنانا اچھا تو ہے لیکن افسوس کہ اس کے دوسرے حصے کے لئے ہمیں تین مہینے انتظار کرنا ہوگا۔ ہماری جذبات کے ساتھ مت کھیلو، براہِ کرم اسے جلد ریلیز کر دو۔
شردھا کپور نے کہا کہ فلم دیکھنے کا تجربہ شاندار رہا۔ اگر صبح شوٹنگ نہ ہوتی تو وہ ابھی جا کر دوبارہ فلم دیکھتیں۔ انہوں نے اس سال ہندی سنیما کو ملی ہٹ فلموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چھاوا، سَیّارہ اوردُھرندھر سبھی ۲۰۲۵ء کی بڑی فلمیں ہیں۔ شردھا کپور نے آدتیہ دھَر کی اہلیہ اور اداکارہ یامی گوتم کو ملنے والی منفی پی آر کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ  یامی گوتم کو منفی پی آر اور من گھڑت تنازعات کا سامنا کرنا پڑا لیکن دھرندھر نے ان سب کا مقابلہ کیا اور شاندار کارکردگی دکھائی۔ کوئی بھی بری طاقت ایک اچھی فلم کو نیچے نہیں گرا سکتی۔ ہمیں ناظرین پر مکمل اعتماد ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:۱۹۲۰ء سے اقلیتی برادری مشکلات کا شکار: تھروپارن کنڈرم درگاہ کا موقف

منیش پال نے ون  فورس آف دی فاریسٹ  کا ۲۰۲۵ ءکا شوٹنگ شیڈول مکمل کیا
 بالی ووڈ میں اپنی مزاحیہ اداکاری کے لیے مشہور اداکار اور اینکر منیش پال نے اپنی آئندہ فلم ون   فورس آف دی فاریسٹ  کا۲۰۲۵ء کا شوٹنگ شیڈول مکمل کر لیا ہے۔ منیش پال نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی لوک میتھولوجیکل تھرلر فلم ون  فورس آف دی فاریسٹ  میں ادا کردہ اپنے رول کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے  اپنے مداحوں کو اس سال کے شوٹنگ  شیڈول کی تکمیل کی خبر دی ہے۔ منیش پال نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ون  کے لیے ۲۰۲۵ء کا شیڈول مکمل ہو چکا ہے… ون  آ رہا ہے… اب اگلے شیڈول کے لیے جنوری۲۰۲۶ء میں دوبارہ آنے کا بے صبری سے انتظار ہے!

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK