Inquilab Logo Happiest Places to Work

کمفرٹ اور شخصیت ہی میرے لئے فیشن ہے:سحر بمبا

Updated: April 06, 2026, 9:58 PM IST | Mumbai

آرین خان کی سیریز ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سحر بمبا نے کہا کہ وہ انٹرنیٹ پر فیشن اور خود کو فیشن ایکسپرٹ کہنے والوں کے ساتھ ساتھ ٹرولرز کا بالکل بھی دباؤ نہیں لیتیں۔

Sahher Bamba.Photo:INN
سحر بمبا۔ تصویر:آئی این این

آرین خان کی سیریز ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سحر بمبا نے کہا کہ وہ انٹرنیٹ پر فیشن اور خود کو فیشن ایکسپرٹ کہنے والوں کے ساتھ ساتھ ٹرولرز کا بالکل بھی دباؤ نہیں لیتیں۔
ایک فیشن ایونٹ کے ایڈیشن میں شیوَانی نروپم کے لیے شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ واک کرتی ہوئی سحر بمبا نظر آئیں، جہاں انہوں نے خاص بات چیت میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وہ فیشن کے دباؤ سے کیسے نمٹتی ہیں؟ اس سوال کے جواب میں سحر نے کہاکہ ’’اگر آپ ہر بار گھر سے نکلتے وقت یہ سوچتے رہیں کہ میرے ڈریس سینس یا فیشن کو دیکھ کر کوئی کچھ لکھ دے گا یا ٹرول کرے گا، تو آپ خود پر بلاوجہ بہت زیادہ دباؤ ڈال رہے ہیں۔ یہ سچ ہے کہ لوگ کمنٹس کرتے ہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ انسان کو بس صاف ستھرا اور پریزنٹیبل نظر آنا چاہیے۔ میں خود اس بات کا بالکل بھی دباؤ نہیں لیتی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:آئی پی ایل ۲۰۲۶ء: اورنج کیپ کی دوڑ میں سمیر رضوی سب سے آگے


برانڈیڈ کپڑوں پر خرچ کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر سحر بمبا نے بتایاکہ ’’میں بالکل بھی برانڈ کانشس نہیں ہوں۔ جب مجھے کوئی چیز پسند آ جاتی ہے، خاص طور پر چھٹیوں یا سفر کے دوران  تو میں اسے خرید لیتی ہوں۔ جو دل کو اچھا لگے، وہی میرے لیے فیشن ہے۔ میری پسند ایسی ہی ہے۔‘‘
اپنے فیشن اسٹائل کے بارے میں انہوں نے بتایاکہ ’’ میرے لیے فیشن کا مطلب ہے کمفرٹ۔ وہ کپڑے جو میری شخصیت کا حصہ ہوں اور جن میں مجھے زیادہ محنت نہ کرنی پڑے۔ فیشن وہ نہیں ہونا چاہیے جس کے لیے آپ کو روزانہ پریشان ہونا پڑے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:اکشے کمار کی فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘ کا ٹریلر ریلیز، فلم۱۷؍ اپریل کو آئے گی


ریمپ واک سے پہلے بیک اسٹیج کے تجربے پر بات کرتے ہوئے سحر نے کہا کہ وہ شروع میں بہت نروس تھیں۔ انہوں نے بتایاکہ ’’میں زیادہ تر بیک اسٹیج ہی رہتی ہوں، لیکن جیسے ہی ریمپ پر قدم رکھتی ہوں اور میوزک بجتا ہے، مجھے اچھا محسوس ہونے لگتا ہے۔ اس بار کا کلیکشن بہت خوبصورت ہے۔ گرمیوں کا کلیکشن ہونے کی وجہ سے اس میں ہلکے اور خوبصورت رنگ ہیں۔ مجھے اپنا آؤٹ فٹ بہت پسند آیا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK