Inquilab Logo

آسکر ایوارڈ کی اس رات بہت کچھ غلط ہوا تھا: وِل اسمتھ

Updated: December 01, 2022, 11:49 AM IST | Mumbai

ہالی ووڈ کے معروف اداکار وِل اسمتھ نے آسکر ایوارڈ کے تھپڑ معاملے کے بعد پہلا انٹرویو دیاہے۔ اس معاملے کو کافی دن گزرچکے ہیں اور اب تک ول اسمتھ اسی باعث ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے فاصلہ بنائے ہوئے تھے ۔

Trevor Noah and Will Smith
ٹریور نوح اور ول اسمتھ

 ہالی ووڈ کے معروف اداکار وِل اسمتھ نے آسکر ایوارڈ کے تھپڑ معاملے کے بعد پہلا انٹرویو دیاہے۔ اس معاملے کو کافی دن گزرچکے ہیں اور اب تک ول اسمتھ اسی باعث ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے فاصلہ بنائے ہوئے تھے ۔ انہوں  نے  اپنا پہلا انٹرویو نوح ٹریور کو دیا ہے۔ جس میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ   رواں برس آسکرز ایوارڈ تقریب کے دوران کرس راک کو تھپڑ مارنے کے واقعہ نے ان کی نجی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔اس شو کے دوران ہونے والی گفتگو میں ول اسمتھ نے انکشاف کرتے ہوئے اس واقعے کو آسکرز۲۰۲۲ء  کی خوفناک رات قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے۹؍سالہ  بھتیجے نے اس حوالے سے مجھ سے پوچھا کہ میں نے کیوں تھپڑ مارا؟
 ول اسمتھ کا کہنا تھا کہ جو کچھ بھی اس شب کرس راک نے کہا یا مذاق اڑایا، لیکن مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، میں اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ سکا تھا۔ول اسمتھ نے اس ضمن میں یہ بھی کہا کہ ’’ہمیں دوسروں کے ساتھ رحمدلی سے پیش آنا چاہئے، ہمیں پتہ نہیں ہوتا کہ کون کیسے وقت سے گزررہا ہے۔ ‘‘  واضح رہے کہ اس برس۲۷؍ مارچ کو ڈولبی تھیٹر ہالی ووڈ کیلیفورنیا میں ہونے والی۹۴؍ ویں اکیڈمی ایوارڈ تقریب کے دوران ول اسمتھ جو کہ اس  تقریب میں بہترین اداکار قرار پائے تھے انہوں نے ایوارڈ شو کے میزبان کرس راک کو تھپڑ مار دیا تھا۔اس کی وجہ یہ تھی کہ راک نے ول اسمتھ کی اہلیہ کے سر کے بال گرنے کے حوالے سے چند تمسخرانا جملے کہے تھے، جس پر ول اسمتھ نے غصے میں راک کو تھپڑ جڑ دیا تھا۔ بعد میں اکیڈمی نے ان پر پابندی لگادی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK