Inquilab Logo

رام چرن۔ جونیئر این ٹی آر کی آر آر آر ۲۰؍مئی کو او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی

Updated: May 15, 2022, 9:07 AM IST | Mumbai

بی ہند کی فلموں کے سپر اسٹار رام چرن اور جونیئر این ٹی آر کی بلاک بسٹر فلم آر آر آر ۲۰؍مئی کو او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی۔ ایس ایس راجامولی کی ہدایت کاری میں بنی رام چرن اور جونیئر این ٹی آر کی فلم آر آر آر ۲۵؍مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی

Junior NTR and Ram Charan in the film RRR.
فلم آر آر آر میں جونیئر این ٹی آر اور رام چرن۔

جنوبی ہند کی فلموں کے سپر اسٹار رام چرن اور جونیئر این ٹی آر کی بلاک بسٹر فلم آر آر آر ۲۰؍مئی کو او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی۔ ایس ایس راجامولی کی ہدایت کاری میں بنی     رام چرن اور جونیئر این ٹی آر کی فلم آر آر آر  ۲۵؍مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ آر آر آر  ۱۱۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ پار کرنے والی  چوتھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلم بن گئی ہے۔آر آر آر  اب زی ۔۵؍ پر  ۲۰؍ مئی کو   ریلیز ہوگی۔ `  اس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر  آر آر آر کو سبھی زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا جبکہ نیٹ فلکس پر یہ ۲۰؍مئی کو ہی  صرف ہندی ورژن میں ریلیز ہوگی   ۔
 قابل ذکر بات یہ  ہے کہ آر آر آر میں  عالیہ بھٹ اور اجے دیوگن مہمان اداکار  کے طور پر نظر آئے تھے۔جہاں رام چرن نے فلم میں الوری سیتا رام راجو کا کردار ادا کیا تھا وہیں جونیئر این ٹی آر نے کومارام بھیم کا کردار  نبھایا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK