Inquilab Logo

کترینہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مشورہ دیا

Updated: March 17, 2020, 3:47 PM IST | Agency | Mumbai

باربی گرل کترینہ کیف نے لوگوں کو کورونو وائرس سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔ کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر جاری کی ہیں اور اس کے عنوان میں انہوں نے مداحوں کو کورونا سے بچنے کیلئے محفوظ اقدامات آزمانےکا مشورہ دیا ہے۔

Katrina Kaif - Pic : INN
کیٹرینہ کیف ۔ تصویر : آئی این این

 باربی گرل کترینہ کیف نے لوگوں کو کورونو وائرس سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔ کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر جاری کی ہیں اور اس کے عنوان میں انہوں نے مداحوں کو کورونا سے بچنے کیلئے محفوظ اقدامات آزمانےکا مشورہ دیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ورزش اور میڈیٹیشن کا بھی مشورہ دیا ہے تاکہ جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔
  کترینہ نے لکھا کہ ’’میں اُمید کرتی ہوں کہ سب ٹھیک ہوں گے۔ پلیز ہیلتھ پروفیشنل کے ذریعہ دیئے جا رہے مشوروں پر عمل کریں۔ ورزش اور میڈیٹیشن آپ کے جسم کو بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت بہتر بنا سکتی ہے۔ اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور خوش رہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK