Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’محمد علی جوہر یونیورسٹی کی عمارتیں منہدم کرنے کا فیصلہ تعلیم دشمنی ہے‘‘

Updated: July 22, 2026, 11:39 AM IST | Aurangabad

کل جماعتی وفاق مہاراشٹر کے صدر ضیاء الدین صدیقی نے کہا ہے کہ اتر پردیش کے رام پور میں واقع محمد علی جوہر یونیورسٹی کی۳۸؍ عمارتوں کو منہدم کرنے کا فیصلہ دوراندیشی کے خلاف ہے اور اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سیاسی دشمنی کا نشانہ تعلیم اور تعلیمی ادارے بن رہے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کل جماعتی وفاق مہاراشٹر کے صدر ضیاء الدین صدیقی نے کہا ہے کہ اتر پردیش کے رام پور میں واقع محمد علی جوہر یونیورسٹی کی۳۸؍ عمارتوں کو منہدم کرنے کا فیصلہ دوراندیشی کے خلاف ہے اور اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سیاسی دشمنی کا نشانہ تعلیم اور تعلیمی ادارے بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن کا احتجاج، کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی

کل جماعتی وفاق مہاراشٹر کی جانب سے جاری پریس نوٹ میں ضیاء الدین صدیقی نے کہا کہ کسی بھی ریاست کیلئے یہ مناسب نہیں کہ اتنی بڑی تعداد میں قائم تعلیمی عمارتوں کو سیاسی رقابت کی نذر کر دیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محمد علی جوہر یونیورسٹی ایک بڑا تعلیمی ادارہ ہے جس سے ہزاروں طلبہ وابستہ ہیں اس لئے اس کی عمارتوں کو مسمار کرنے کے بجائے ان کے تحفظ کی کوشش کی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اعظم خان پہلے ہی۸۰؍ سے زائد مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور اس وقت جیل میں ہیں لیکن ان کی قائم کردہ یونیورسٹی کو چند افراد کی شکایات کی بنیاد پر منہدم کرنا مناسب اقدام نہیں ہے۔ ان کے مطابق کسی فرد کے خلاف قانونی کارروائی اپنی جگہ مگر ایک تعلیمی ادارے کو نقصان پہنچانا مستقبل کی نسلوں کے مفاد کے خلاف ہے۔ضیاء الدین صدیقی نے کہا کہ ایسے ملک میں جہاں تعلیم کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہو اور غریب و پسماندہ طبقات مہنگی تعلیم حاصل کرنے کی استطاعت نہ رکھتے ہوں، وہاں۳۸؍ بڑی تعلیمی عمارتوں کو گرانا افسوسناک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر تعمیرات سے متعلق کوئی قانونی یا انتظامی مسئلہ ہے تو حکومت جرمانہ عائد کرکے یا دیگر قانونی طریقوں سے اسے باقاعدہ بنا سکتی ہے لیکن عمارتوں کو منہدم کرنا مناسب راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ کارروائی اسلاموفوبیا اور سیاسی انتقام کے تناظر میں دیکھی جا رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK