Inquilab Logo

شادی کا فیصلہ سلمان خان پر چھوڑ دینا چاہئے:بھاگیہ شری

Updated: May 01, 2023, 1:56 PM IST | Mumbai

حال ہی میں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

حال ہی میں بالی ووڈ  اسٹار سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ اس فلم کو ناظرین کافی پسند بھی کر رہے ہیں اور فلم نے اچھا بزنس بھی کیا ہے۔ سلمان خان کی اس فلم میں ان کی سپر ہٹ فلم’ میں نے پیار کیا‘ کی کو اسٹار بھاگیہ شری نے بھی چھوٹا سا رول ادا کیا ہے۔ اس درمیان سلمان خان اور بھاگیہ شری کو طویل عرصے بعد ایک ساتھ بڑے پردے پر دیکھ کر مداح کافی خوش نظر آرہے ہیں۔  دریں اثنا بھاگیہ شری کا ایک تازہ ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں بھاگیہ شری سے سلمان خان کی شادی  کے تعلق سے سوال پوچھا  گیا تو انہوںنے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔
 ایک تازہ ترین ویڈیو انسٹنٹ بالی ووڈ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں سلمان خان کی شادی کے حوالے سے سوال پوچھا  گیا تو  بھاگیہ شری نے کہا کہ میں ان سے شادی کے لئے کیوں کہوں گی اور نہ ہی میں نے انہیں کبھی شادی کے بارے میں کوئی مشورہ دیا ہے۔ جب وہ چاہیں، جیسے چاہیں شادی کر لیں گے۔ یہ ان کی  ذاتی زندگی ہے، یہ ان کا فیصلہ ہے۔ میں بھی چاہتی ہوں کہ سلمان خان شادی کے بندھن میں بندھ جائیں لیکن اس کا فیصلہ تو سلمان خان کو ہی کرنا ہے۔وہ جب چاہیں گے شادی کر لیںگے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK