Updated: April 17, 2026, 10:13 PM IST
| Mumbai
’’ان شاء اللہ ‘‘: ان دنوں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ کو لے کر کافی چرچا ہے۔ اسی دوران فلم میکر نے ایک اور فلم پر کام شروع کر دیا ہے۔ خبر ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی نے کافی عرصے سے رکی ہوئی اپنی فلم ’’ان شاء اللہ‘‘ پر دوبارہ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سنجے ، شاہ رخ خان اور عالیہ۔ تصویر:آئی این این
فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلموں کا ناظرین کے درمیان الگ ہی کریز دیکھنے کو ملتا ہے۔ ان کے ہر پروجیکٹ کا مداح بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ ان دنوں سنجے لیلا بھنسالی اپنی اگلی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں اس فلم کی ریلیز ڈیٹ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ اسی دوران انہوں نے ایک اور پروجیکٹ پر کام شروع کر دیا ہے، جو پچھلے ۷؍ سال سے رکا ہوا تھا۔ ہم بات کر رہے ہیں بھنسالی کی فلم ’’ان شاء اللہ‘‘ کی۔
اتنے برسوں تک رکی رہنے کے بعد فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کا ڈریم پروجیکٹ ’’ان شاء اللہ‘‘ ایک بار پھر شروع ہوتا نظر آ رہا ہے۔ یہ رومانوی ڈرامہ بھنسالی سلمان خان کے ساتھ بنانے والے تھے، لیکن تخلیقی اختلافات کی وجہ سے بات نہیں بن سکی۔ اب خبر ہے کہ بھنسالی اس فلم پر دوبارہ کام شروع کرنے جا رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار سلمان خان کی جگہ شاہ رخ خان اس پروجیکٹ کا حصہ بن گئے ہیں۔
ان شاء اللہ میں شاہ رخ خان کی انٹری
۷؍ سال پہلے شروع ہونے والا سنجے لیلا بھنسالی کا ڈریم پروجیکٹ ’’ان شاء اللہ‘‘ دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔ اس بار کاسٹ میں بڑا بدلاؤ کیا گیا ہے۔ پہلے اس میں سلمان خان ہیرو اور عالیہ بھٹ ہیروئن ہونے والی تھیں، لیکن شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی پروجیکٹ روک دیا گیا تھا۔ اب بھنسالی نے اسے دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بار اس میں کنگ خان یعنی شاہ رخ خان نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھئے’ اکیڈمی‘ نے شاہ رخ خان کو ’اوم شانتی اوم‘ کلپ کے ساتھ خراجِ تحسین پیش کیا
ڈیکن کرونیکل کی ایک رپورٹ کے مطابق، اس پروجیکٹ کو دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے جس میں شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کریں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کہا جاتا ہے کہ اس کردار کے لیے بھنسالی کی پہلی پسند شاہ رخ خان ہی تھے۔ رپورٹس کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی نے ۲۰۱۹ء میں بھی شاہ رخ کو ایک فلم کی پیشکش کی تھی، لیکن انہوں نے اسے مسترد کر دیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ وہ فلم ’’ان شاء اللہ‘‘ ہی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:اولمپک فگر اسکیٹنگ پیئرز چیمپئن میورا ریکو اور کیہارا ریوئیچی نے ریٹائرمنٹ لے لی
ان شاء اللہ کی کہانی کیا ہے؟
’’ان شاء اللہ‘‘ کی کہانی ایک منفرد محبت پر مبنی ہے، جس میں ۴۰؍ سالہ بزنس مین اور ۲۰؍ سالہ ابھرتی ہوئی اداکارہ کی کہانی دکھائی گئی ہے۔ جب ۲۰۱۹ء میں اس فلم کا پہلی بار اعلان ہوا تھا تو اس نے کافی ہلچل مچا دی تھی۔