Inquilab Logo

سنگھم اگین میں دیپکا پڈوکون پولیس کےکردار میں

Updated: October 16, 2023, 10:48 AM IST | Agency | Mumbai

روہت شیٹی نے فلم کی پہلی جھلک جاری کی، پوسٹر پر دیپکا کے شوہر رنویر سنگھ کا تبصرہ ’’ آلی رے آلی ...‘‘۔

Photo: INN
تصویر:آئی این این

روہت شیٹی اپنی مشہور’’کاپ یونیورس‘کی اگلی فلم’`سنگھم اگین‘پر کام کر رہے ہیں۔ یہ فلم سنگھم کا تیسرا حصہ ہے۔ اس فلم میں اجے دیوگن کے ساتھ اکشے کمار، رنویر سنگھ، کرینہ کپور اور دپیکا پڈوکون بھی نظر آ نے والی ہیں۔ اتوار کو روہت نے اس فلم میں دپیکا پڈوکون کی پہلی جھلک جاری کی۔ دپیکا پولیس کی وردی میں کافی جارحانہ لگ رہی ہیں۔ ایک تصویر میں وہ ہاتھ میں بندوق پکڑے مسکرا رہی ہیں اور دوسری تصویر میں وہ غنڈوں کو مارتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ واضح رہےکہ روہت شیٹی کے پولیس اسکواڈ میں اجے دیوگن پہلے افسر ہیں۔
’عورت سیتا اور درگا بھی‘
 دپیکا کے اس کردار کا تعارف کرواتے ہوئے روہت نے لکھا’’ `عورت سیتا کا بھی روپ ہے اوردُرگا کا بھی... ملئے ہماری ’کاپ یونیورس‘ کی سب سے بے رحم اور پُرتشدد افسر سے... شکتی شیٹی... مائی لیڈی سنگھم... دپیکا پڈوکون سے۔‘‘ روہت کی اس پوسٹ پر دپیکا کے شوہر رنویر سنگھ نے بھی تبصرہ کیا ہے۔ رنویر نے بس اتنا لکھا’’ `آلی رے آلی ....‘‘ آپ کو بتا دیں کہ روہت اس سے قبل دپیکا پڈوکون کے ساتھ چنئی ایکسپریس بنا چکے ہیں۔
کلائمکس ۲۵؍ کروڑ میں شوٹ ہورہا ہے
 فلم کے کلائمکس کی شوٹنگ ۲۵؍ کروڑ روپے میں ہو رہی ہے۔ سنگھم اگین کی شوٹنگ حیدرآباد میں جاری ہے۔ روہت اس فلم کے کلائمکس سین کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق روہت نے فلم کے کلائمکس سیکوئنس پر بھاری رقم خرچ کی ہے۔ حیدرآباد کے راموجی فلم سٹی میں بڑے پیمانے پر اس کے کلائمکس کی شوٹنگ جاری ہے اور بتایاجارہا ہے کہ اس میں ۲۵؍ کروڑ کی لاگت آئی ہے۔
ٹائیگر شراف اورارجن کپور ویلن کے رول میں 
 اس فلم میں ٹائیگر شراف اور ارجن کپور ویلن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم ’سوریہ ونشی‘ کے بعد یہ دوسرا موقع ہوگا جب روہت کے تینوں پولیس کردار اجے دیوگن، اکشے کمار اور رنویر سنگھ ایک ساتھ کسی فلم میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK