ہدایت کار امتیاز علی کی حالیہ فلم’میں واپس آؤں گا‘ کےگیت ’عشق مستانہ‘ نےناظرین کے دل جیت لیے۔
EPAPER
Updated: June 14, 2026, 10:43 AM IST | Mumbai
ہدایت کار امتیاز علی کی حالیہ فلم’میں واپس آؤں گا‘ کےگیت ’عشق مستانہ‘ نےناظرین کے دل جیت لیے۔
ہدایت کار امتیاز علی کی حالیہ فلم’میں واپس آؤں گا‘ کےگیت ’عشق مستانہ‘ نےناظرین کے دل جیت لیے۔اس گیت میں نوجوان اداکار ویدانگ رائنا کی پرفارمنس کو خوب سراہاجا رہا ہے۔ اب گانے کے کوریوگرافر ایشلے لوبو نے شوٹنگ کے دوران ویدانگ کی غیر معمولی لگن اور پیشہ ورانہ رویے کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ایشلے لوبو نے بتایا کہ انہیں حال ہی میں معلوم ہوا کہ ویدانگ رائنا نے اس گانے کی شوٹنگ اس وقت کی تھی جب وہ۱۰۱؍ڈگری بخار میں مبتلا تھے۔ یہ جان کر وہ خود بھی حیران رہ گئے۔انہوں نے کہا’’مجھے واقعی حیرت ہوئی جب مجھےمعلوم ہوا کہ اس وقت ویدانگ کی طبیعت خراب تھی، کیونکہ مجھے اس بات کا بالکل اندازہ نہیں تھا۔ سیٹ پر ان کے کام، رویےیا توانائی میں کہیں بھی یہ محسوس نہیں ہوا کہ وہ بیمار ہیں۔ درحقیقت میں نے انہیں نہایت تیز، پیشہ ور اور انتہائی محنتی پایا۔‘‘ایشلے لوبو نےمزیدکہا’’رقص کے حوالے سے میرا اندازبعض اوقات روایتی طریقوں سے مختلف ہوتا ہے، لیکن ویدانگ نے پورے عمل کو کھلے دل سےقبول کیا۔ وہ ہر چیز کو بہت غور سے دیکھتے تھے، ہر ہدایت کو پوری توجہ سے سمجھتے تھے اور اکثر ان سے جتنی توقع کی جاتی تھی، اس سے کہیں بہتر کارکردگی پیش کرتے تھے۔ ان کی سیکھنے، خود کو ڈھالنے اور آسانی سے پرفارم کرنے کی صلاحیت واقعی متاثر کن تھی۔ ان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے ایک خوشگوار تجربہ رہا۔‘‘’عشق مستانہ‘ ایک منفرد گیت ہے جس میں جاز، کلاسیکل اور پنجابی لوک موسیقی کا خوبصورت امتزاج سننے کو ملتا ہے۔ ریلیز کے بعد سے ہی یہ گیت شائقین موسیقی کی توجہ حاصل کر رہا ہے، خصوصاً اس کے کلاسیکی انداز اور پرانی یادوں کو تازہ کر دینے والے ماحول کی وجہ سے۔اس گیت کی ایک اور بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ایک مرتبہ پھر امتیاز علی، اے آر رحمان، موہت چوہان اور ارشاد کامل کی یادگار ٹیم یکجا ہوئی ہے۔