Inquilab Logo Happiest Places to Work

دھرمیندر گاؤں میں سکون کی زندگی گزاررہے ہیں، ویڈیو شیئر کیا

Updated: August 07, 2023, 10:52 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے معروف اداکار دھرمیندران دنوں گاؤں میں اپنا معیاری (کوالٹی) وقت گزار رہے ہیں۔

Image taken from Dharmendra`s video
دھرمیندر کے ویڈیو سے لی گئی تصویر

بالی ووڈ کے معروف اداکار دھرمیندران دنوں گاؤں میں اپنا معیاری (کوالٹی) وقت گزار رہے ہیں۔دھرمیندر ان دنوں اپنی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی کیلئےسرخیوں میںہیں۔ دھرمیندران دنوں گاؤں میں اپنا معیاری وقت گزار رہےہیں جس کاایک ویڈیو انہوں نے ٹویٹرپر شیئر کیا ہے،اس ویڈیو میں دھرمیندر چارپائی پر بیٹھے ہوئے انتہائی سادہ انداز میں نظر آ رہے ہیں، جب کہ ان کے   ہاتھ میں کستوری میتھی رکھی ہوئی تھالی نظر آ رہی ہے۔    ویڈیو شیئرکرتے ہوئے دھرمیندر نے لکھا، ’’دوستو، لطف اندوز ہونے کا بہترین طریقہ...... ایک پوری اسکول لائف۔‘‘دھرمیندر ویڈیو میں کہتے ہیں،’’ہیلو دوستو... آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ہمارا دھرمیندرکیاکر رہا ہے... یہ سب کیا ہے... دوستو، یہ میتھی ہے،اسے توڑنےکے بعد خشک کر لیا گیا ہے، اس کے اب پراٹھے بنائےجائیں گے۔ پراٹھے میں ڈال کر سبزی بنا کر مکھن کےساتھ کھائی جائے گی۔ گاؤں والوں کی زندگی گزار رہا ہوں۔ یہ میری چارپائی ہے۔مجھےیہ پسند ہے۔ جانےکیوں مجھے یہ سب باتیں آپ کے ساتھ شیئر کرنے کا دل کرتا ہے۔

 

dharmendra Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK