بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے انتقال کو چھ ماہ سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے، لیکن ہیما مالنی ابھی تک اپنے شوہر کو کھونے کے غم سے باہر نہیں آ سکیں۔ حال ہی میں `شعلے کے اداکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ہیما مالنی کی آنکھیں نم ہو گئیں۔
EPAPER
Updated: May 01, 2026, 10:05 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے انتقال کو چھ ماہ سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے، لیکن ہیما مالنی ابھی تک اپنے شوہر کو کھونے کے غم سے باہر نہیں آ سکیں۔ حال ہی میں `شعلے کے اداکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ہیما مالنی کی آنکھیں نم ہو گئیں۔
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے انتقال کو چھ ماہ سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے، لیکن ہیما مالنی ابھی تک اپنے شوہر کو کھونے کے غم سے باہر نہیں آ سکیں۔ حال ہی میں `شعلے کے اداکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ہیما مالنی کی آنکھیں نم ہو گئیں اور ان کی آواز کانپنے لگی، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
دھرمیندر کی کہی باتوں کو ہیما مالنی نے کیا یاد
ہیما مالنی جمعرات کو لینس اینڈ لیگسی: بالی ووڈ اِن فوکس کے افتتاح کے لیے پہنچی تھیں۔ اس دوران انہوں نے اپنے شوہر دھرمیندر کے شاندار سفر کے بارے میں بات کی۔ تاہم، اس بیچ وہ کافی جذباتی ہو گئیں اور انہوں نے دھرمیندر کی کہی کئی باتوں کو دہرایا۔ اداکارہ نے کہاکہ ’’یہ صرف فلم انڈسٹری میں ان کے کام کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ ان کے سفر کے بارے میں ہے۔ ان کا جوش، ان کی لگن اور ناظرین کے لیے بے پناہ محبت یہ سب اسی کے بارے میں ہے۔‘‘
ہیما مالنی نے مزید کہاکہ ’’وہ ہمیشہ مجھ سے کہتے تھے کہ فلمیں دلوں کو جوڑنے کا ایک ذریعہ ہیں۔ وہ کیمرے کے سامنے رہنے اور فلموں میں کام کرنے کے لیے بہت پُرجوش تھے۔ ایک شریک حیات ہونے کے ناطے، میں دیکھ سکتی تھی کہ ان میں کتنا جذبہ تھا، اور انہوں نے اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے رویے سے بھی لاکھوں لوگوں کے دل جیتے۔ انہوں نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے، جن میں نوجوان نسل بھی شامل ہے۔ وہ ایک اداکار، دوست اور والد کے طور پر ہمیشہ ایک تحریک رہے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:ویبھو سوریا ونشی کی کسی واضح کمزوری کی نشاندہی کرنا مشکل ہے: ایان بشپ
میں انہیں بہت زیادہ یاد کرتی ہوں
ہیما مالنی نے سپر اسٹار دھرمیندر کو یاد کرتے ہوئے کہا’’وہ بہت اچھے انسان تھے۔ ان کے ساتھ وقت گزارنا میرے لیے خوش نصیبی کی بات تھی، لیکن اب میں انہیں بہت یاد کرتی ہوں۔ وہ اب یہاں نہیں ہیں، تو مجھے نہیں معلوم کہ میں اپنی آگے کی زندگی کیسے گزاروں گی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:۷۰۰؍ کروڑ کے بجٹ میں بننے والی پربھاس کی ’’فوجی‘‘ کا سیکوئل نہیں آئے گا
آپ کو بتا دیں کہ دھرمیندر کا انتقال گزشتہ سال ۲۴؍ نومبر کو ہوا تھا۔ ۸۹؍ سال کی عمر میں اداکار کا انتقال ان کے مداحوں کے لیے ایک بڑا صدمہ تھا۔ صرف ہیما مالنی ہی نہیں، بلکہ ان کے بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول بھی کئی مواقع پر اپنے والد کو یاد کر کے جذباتی ہو جاتے ہیں۔