Inquilab Logo

’’آج ہمارے دلیپ صاحب کی سالگرہ ہے‘‘

Updated: December 12, 2023, 10:39 AM IST | Agency/ Inquilab News Network | Mumbai

دلیپ کمار کی ۱۰۱؍ ویں سالگرہ پرسوشل میڈیا پر دھرمیندر کا جذباتی پیغام ، کہا: بہت یاد آتی ہے ان کی۔

Dharmendra. Photo: INN
دھرمیندر۔ تصویر : آئی این این

دلیپ کمار کی ۱۰۱؍ ویں سالگرہ پر دھرمیندر نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے پیر کوعلی الصباح ۵؍ بج کر ۱۵؍ منٹ پر ایکس پر  اپنے پیغام میں کہا ، ’’آج ہمارے دلیپ صاحب کی سالگرہ ہے۔ بہت یاد آتی ہے ان کی۔ ‘‘
 بالی ووڈ اداکار دھرمیندر   کے اس جذباتی پیغام  سے پیر کو شام ۷؍ بجے تک تقریبا ً۷۵؍  ہزار افراد نے استفادہ کیاجبکہ ساڑھے ۳؍ ہزار افراد نے اسے ری پوسٹ کیا۔ دھرمیندر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دلیپ کمار کا ایک  ویڈیو  بھی شیئر کیا۔ اس ویڈیو میں بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ،’’ہمارے بعد اس محفل میں افسانے بیاں ہوں گے....بہاریں ہم کو ڈھونڈیں گی نہ جانے ہم کہاں ہوں گے ؟‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK