Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’دُھرندھر ۲‘‘ ہندوستان میں ایک ہزار کروڑ کلب میں شامل

Updated: March 30, 2026, 5:12 PM IST | Mumbai

’’دُھرندھر : دی ریونج‘‘ نے صرف۱۱؍ دنوں میں ہندوستان میں ایک ہزار کروڑ روپے کا مجموعی کاروبار کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ دوسرے اتوار کو فلم نے ۱۰ء۶۸؍ کروڑ روپے کمائے۔ساکنلک کے مطابق فلم کی عالمی کمائی اب۹۵ء۱۳۶۱؍ کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے، جس کے بعد یہ آل ٹائم چوتھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلم بن گئی ہے۔

Ranveer Singh.Photo:INN
رنویر سنگھ۔ تصویر:آئی این این

فلم ’’دُھرندھر۲‘‘ کی رفتار کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ ریلیز کے۱۱؍ویں دن، یعنی دوسرے اتوار، فلم نے۱۹۲۷۰؍ شوز سے ۱۰ء۶۸؍ کروڑ روپے کمائے، جو ہفتے کے دنوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ باکس آفس پر فلم کی گرفت مضبوط ہے۔دوسرے ویک اینڈ کی زبردست کارکردگی نے فلم کو ان اعداد و شمار تک پہنچا دیا ہے جہاں بہت کم  ہندوستانیفلمیں پہنچ پاتی ہیں۔
 باکس آفس کارکردگی
۱۱؍ویں دن پر سب سے بڑی خبر یہ رہی کہ  ساکنلک کے مطابق فلم کی ہندوستان میں مجموعی کمائی ایک ہزار کروڑ روپے سے تجاوز کر کے۹۵ء۱۰۱۱؍ کروڑ روپے تک پہنچ گئی اور یہ کامیابی صرف ۱۱؍ دنوں میں حاصل ہوئی۔فلم کی ہندوستان  میں نیٹ کمائی۸۷ء۸۴۶؍  کروڑ روپے ہو چکی ہے، جبکہ عالمی سطح پر۹۵ء۱۳۶۱؍ کروڑ روپے کا بزنس ہو چکا ہے۔ اس طرح یہ فلم دنگل (۲۰۷۰؍ کروڑ) ،  باہوبلی ۲ (۱۷۸۸؍ کروڑ) اور  پشپا ۲؍ (۱۷۴۲؍کروڑ)  کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:سلمان خان کی اگلی فلم ’’دل، دماغ، جگر سے‘‘ ہے


شمالی امریکہ میں فلم نے ۹ء۲۲؍ ملین ڈالر سے زیادہ کمائی کر لی ہے، جس کے بعد یہ اس خطے میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلم بن گئی ہے۔ اس نے پہلے حصے ’’دُھرندھر ‘‘ (۶۵ء۲۰؍ملین ڈالر) اور ’’باہوبلی ۲‘‘ (۲ء۲۰؍ ملین ڈالر) کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ساکنلک کے مطابق۱۱؍ویں دن  پر ہی اس سیکوئل نے پہلے حصے کی پوری لائف ٹائم کمائی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس فرنچائز نے کتنی بڑی ترقی کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ممبئی انڈینز نے کولکاتا کو ۶؍ وکٹوں سے پٹخنی دی


تھیٹرس پر قبضہ 
ساکنلک کے مطابق  ریلیز کے ۱۱؍ویں دن پر مجموعی آکوپینسی۵ء۴۸؍ فیصد رہی، جو  ۱۹۲۷۰؍شوز میں دیکھی گئی۔ یہ ۹؍ویں دن  کے۵ء۳۱؍ فیصد کے مقابلے میں واضح اضافہ ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ دوسرے ویک اینڈ پر فلم کو زبردست رسپانس ملا۔ زبان کے لحاظ سے ہندی ورژن نے ۵۳؍ فیصد آکوپینسی کے ساتھ سب سے آگے رہا، اس کے بعد تمل ۴۹؍ فیصد اور تیلگو ۳۶؍فیصد پر رہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK