بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے پیر کے روز اپنی اگلی فلم کا اعلان کیا، جس کا عنوان ’’دل، دماغ، جگر سے‘‘ ہے۔اس فلم کی ہدایت کاری وامشی پائڈی پلی کریں گے اور اسے دل راجو پروڈیوس کر رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: March 30, 2026, 3:27 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے پیر کے روز اپنی اگلی فلم کا اعلان کیا، جس کا عنوان ’’دل، دماغ، جگر سے‘‘ ہے۔اس فلم کی ہدایت کاری وامشی پائڈی پلی کریں گے اور اسے دل راجو پروڈیوس کر رہے ہیں۔
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے پیر کے روز اپنی اگلی فلم کا اعلان کیا، جس کا عنوان ’’دل، دماغ، جگر سے‘‘ ہے۔اس فلم کی ہدایت کاری وامشی پائڈی پلی کریں گے اور اسے دل راجو پروڈیوس کر رہے ہیں۔ خان نے یہ خبر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے شیئر کی، جس میں اداکار کی ہدایت کار کے ساتھ تصویر بھی شامل تھی۔
Dil, Dimag, Jigar se from this April with @directorvamshi and #DilRaju #Shirish @SVC_official @kuldeeprathor9 #RafiKazi pic.twitter.com/RuK0KWq2HU
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) March 30, 2026
کیپشن میں لکھا تھا:’’دل، دماغ، جگر سے اس اپریل سے directorvamshi اور #DilRaju کے ساتھ۔ #Shirish @SVC_official @kuldeeprathor9 #RafiKazi‘‘ فلم ساز نے بھی اس پوسٹ کو اپنے اکاؤنٹ پر دوبارہ شیئر کیا اور کہا کہ وہ اداکار کے ساتھ کام کرنے پر خود کو معزز محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے لکھا: BeingSalmanKhan سر کے ساتھ اپنی اگلی فلم کے لیے تعاون کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ یہ فلم دل کی طاقت اور مضبوط یقین سے چلتی ہے۔ اپریل ہم آغاز کرتے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان جانیوالے مزید ۲؍ ایل پی جی ٹینکرز بحفاظت آبنائے ہرمز سے گزر گئے
سلمان خان اس کے بعد فلم ’’ماتر بھومی‘‘ میں نظر آئیں گے، جس کا پہلے نام ’’بیٹل آف گلوان‘‘ تھا۔یہ فلم ۲۰۲۰ء میں ہندوستان اور چین کے درمیان وادی گلوان میں ہونے والے تصادم پر مبنی ہے اور اس کی ہدایت کاری اپوروا لاکھیا نے کی ہے، جو ’’شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا‘‘ کے لیے مشہور ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:اپارشکتی کھرانا کا نیا گانا ’’تیرے پیچھے‘‘ ریلیز، مہیما مکوانا کے ساتھ نظرآئے
سلمان خان اس فلم میں بکملا سنتوش بابو کا کردار ادا کر رہے ہیں، جنہوں نے ۱۶؍ بہار رجمنٹ کے ۱۹؍ دیگر فوجیوں کے ساتھ اس جھڑپ میں اپنی جان قربان کی تھی۔ لمان خان فلمز کے بینر تلے سلمیٰ خان کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں چترانگدا سنگھ بھی شامل ہیں۔