• Mon, 22 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’دُھرندھر‘‘ کا کلیکشن :’’اینیمل‘‘کو ’’دُھرندھر‘‘ پیچھے کردیا

Updated: December 22, 2025, 5:00 PM IST | Mumbai

رنویر سنگھ نے صرف ۱۷؍ دنوں میں رنبیر کاتخت ہلا دیا۔ فلم ’’دُھرندھر‘‘ ایک ایک کرکے تمام فلموں کو ختم کرکے باکس آفس کا تخت سنبھالنے کی تیاری کر رہا ہے۔ فلم نے رنبیر کپور کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندوستانی باکس آفس پر ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

Dhurandhar Movie.Photo:INN
دُھرندھر۔ تصویر:آئی این این

 فلم ’’دُھرندھر‘‘، آدتیہ دھر کی ہدایتکاری میں، ۵؍ دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی اور تب سے یہ باکس آفس پر حیران کن کلیکشن کر رہی ہے۔۲۸؍ کروڑروپے  کے ساتھ اوپننگ کرنے والی ’دُھرندھر‘‘ سال کی سب سے بڑی فلم بننے کی کسی کو توقع نہیں تھی۔صورتحال یہ ہے کہ ’دُھرندھر‘‘ نے صرف ۱۷؍ دنوں میں رنبیر کپور کی ایکشن تھرلر فلم اینیمل کا ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھئے:آج ہے قومی یوم ریاضی،یہ کیوں منایا جاتا ہے؟

’’دُھرندھر‘‘نے اینیمل کا ریکارڈ توڑ
 سندیپ ریڈی وانگا کی اینیمل ۲۰۲۳ء کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی، جو  ہندوستان  میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ٹاپ۱۰؍ فلموں میں پانچویں نمبر پر تھی۔ بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق، رنبیر کپور کی اس فلم نے گھریلو باکس آفس پر۳۶ء۵۵۶؍  کروڑ روپے کا کلیکشن کیا۔ تاہم ’’دُھرندھر‘‘ نے اب اس ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔جی ہاں، رنبیر کپور کی اینیمل اب ٹاپ ۵؍ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ رنویر سنگھ کی ’’دُھرندھر‘‘ اب ۵؍ویں نمبر پر ہے۔آدتیہ دھر کی ہدایتکاری میں، ’’دُھرندھر‘‘ نے اتوار کو ایک ہی دن میں۴۰؍ کروڑ کمائے، جس سے اس کا گھریلو باکس آفس مجموعہ ۲۰ء۵۷۹؍کروڑ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھئے:بنگلہ دیش کے چٹاگانگ میں ہندوستانی ویزا کی درخواستیں غیر معینہ مدت کیلئے معطل

’’دُھرندھر‘‘ کی کہانی کیا ہے؟
رنویر سنگھ، اکشے کھنہ، ارجن رامپال، آر مادھون، سنجے دت، راکیش بیدی اور سارہ علی خان نے اداکاری کی، ’’دُھرندھر‘‘ کی ہدایتکاری ’’اُڑی‘‘ کے ڈائریکٹر آدتیہ دھر نے کی ہے۔ یہ فلم ایک ایجنٹ کی کہانی بیان کرتی ہے جو پاکستان کے لیاری علاقے میں دہشت گرد نیٹ ورک کو ختم کرنے کے مشن پر جاتا ہے۔ فلم کا دوسرا حصہ (’’دُھرندھر ۲‘‘ ریلیز کی تاریخ) اگلے سال ۱۹؍ مارچ ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK