Inquilab Logo

ڈائنا امسال مصروف رہنے والی ہیں 

Updated: January 26, 2022, 12:06 PM IST | Agency | Mumbai

کے پاس ۴؍ پروجیکٹس یکے بعد دیگرے آئے ہیں اور وہ امسال شوٹنگ میں مصروف رہنے والی ہیں۔

Diana Penty. Picture:INN
ڈائنا پینٹی۔ تصویر: آئی این این

ڈائنا پینٹی کے پاس ۴؍ پروجیکٹس یکے بعد دیگرے آئے ہیں اور وہ امسال شوٹنگ میں مصروف رہنے والی ہیں۔  وہ اپنی اگلی فلم سیلوٹ میں جنوبی ہند کے اسٹار دلخیر سلمان کےمقابل ملیالم فلم میں ڈیبیو کر رہی ہیں ۔اس کے ساتھ ہی   وہ ۳؍فلمو ںکی شوٹنگ کرنے میں بھی مصروف ہونے والی ہیں۔ اب یہ اطلاع ہے کہ وہ مستقبل قریب میں اپنی اگلی فلم کیلئے دھرما پروڈکشن کے ساتھ کام کر سکتی ہیں! ذرائع کی مانیں تو ڈائناپینٹی آنے والے سنسنی خیز پروجیکٹ کیلئے مشہور پروڈکشن ہاؤس سے بات چیت کر رہی ہیں۔ ڈائنا پینٹی کو حال ہی میں دھرما پروڈکشن کے دفتر میں بھی دیکھا گیاتھا جس سے ان کے اس پروڈکشن کے ساتھ کام کرنے کی قیاس آرائی کو تقویت ملتی ہے۔ اگرچہ ابھی تک کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ڈائنا پینٹی نے کہاکہ میں دھرما پرڈوکشن کے دفتر گئی تھی اور ان سے ایک پروجیکٹ کے بارے میں بات چیت ہورہی ہے اور اس کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ امید ہے کہ جیسے ساری چیزوں کو حتمی شکل دی جائے گی تب آپ کو بتایا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK