Inquilab Logo

دلیپ کمار ہندوستانی فلم انڈسٹری کیلئے ہمیشہ ایک عظیم نام رہیں گے: پریم چوپڑہ

Updated: April 25, 2023, 1:43 PM IST | Mumbai

دلیپ کمار ہندوستانی فلم انڈسٹری کاہمیشہ ایک عظیم نام رہیگا،اس کا اظہار مشہور اداکار پریم چوپڑہ نےکیاہے جو خود بھی ہندی فلم انڈسٹری کا ایک مشہور نام ہے۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

 دلیپ کمار ہندوستانی فلم انڈسٹری کاہمیشہ ایک عظیم نام رہیگا،اس کا اظہار مشہور اداکار پریم چوپڑہ نےکیاہے جو خود بھی ہندی فلم انڈسٹری کا ایک مشہور نام ہے۔
 پریم چوپڑہ کے مطابق انہوں نے ہندوستانی فلموں میں اداکاری کا طریقہ متعارف کرایا اور ۱۹۴۰ءکی دہائی کےآخرسے ۱۹۶۰ءکی دہائی تک فلمی صنعت پر غلبہ حاصل کیا۔  دلیپ کمار نے ہندی فلموںمیںباکس آفس پر ۸۰؍ فیصد سے زیادہ کامیابیوں کے ساتھ ایک اسٹار (مرد یا عورت)کاباکس آفس ریکارڈ رکھا ہے۔  ۲۰۲۱ءمیںان کے انتقال کے ساتھ ایک دور کا خاتمہ ہو گیا۔پریم چوپڑہ نےمزیدکہاکہ  دلیپ کمار کو ایک  لیجنڈکےطورپرہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ایک حالیہ انٹرویومیں، تجربہ کار اداکار پریم چوپڑا نے دلیپ کمار کے ان پر اثر کے بارے میں بات کی اور ان کے ساتھ کچھ فلموں میں کام کرنے کو بھی یاد کیا۔
 ایک انٹرویو میں پریم چوپڑا نے کہاکہ ’’مجھے  دلیپ کمار کے ساتھ کام کرنے کا خوش قسمتی سے موقعہ ملا۔میں نےان کے ساتھ ۵؍فلموں میں کام کیا جن میں’کرانتی‘،’داستان‘، ’بیراگ‘،’دنیا‘ شامل ہیں۔اس کےساتھ  ہمیں ایک فلم کرنی تھی لیکن وہ بیمار پڑ گئے۔  انہوں نے بتایا کہ ’’جب میں بمبئی آیا تو میرے حوصلے کی صرف ایک وجہ تھی اور وہ دلیپ کمار تھے۔ میرے پاس اتنے پیسے نہیں تھےلیکن میرے پاس جو کچھ تھا کہ وہ یہ کہ میں ان کی فلمیں دیکھتا تھا۔  میں حیران ہوتا تھا کہ وہ کس طرح اداکاری کرتے ہیں اور وہ دوسرے اداکاروں کے مقابلے میں اتنا فطری کیسے ہیں۔ دوسرے اداکار ایسے لگ رہے تھے جیسے وہ کوئی ڈرامہ بنا رہے ہوں۔  جب میں یہاں آیا تو میری خواہش ان سے ملنےکی تھی۔لیکن مجھے موقع نہیں ملا۔‘‘
  انہوں نے مزید کہاکہ ’’جب میں انڈسٹری میں پہنچاتوبی آر چوپڑا نےمجھے’داستان‘کی پیشکش کی۔  انہوںنے بتایا کہ اس فلم میںدلیپ کمار، شرمیلا ٹیگور، آپ اور بندو  اہم کرداروں میں ہونگے۔میںان  سےملنےگیا۔ یہ میرے خواب کے سچ ہونے کی طرح تھا۔ جب میں ان کے ساتھ ایک سین کے لیے پہلی بارسیٹ پرملا تو محسوس ہوا کہ وہ بہت محنتی تھے۔ہر شاٹ کیلئےانہوں نے اتنی محنت کی جب تک کہ شاٹ بہترین نہ ہو جائے وہ نہیں مانتے۔ڈائریکٹر انہیں یقین دلاتا کہ یہ ایک بہترین شاٹ ہےلیکن وہ ایک بار اور کرنے پر اصرار کرتے تھے۔اسی لیے وہ ایک  لیجنڈبن گئے۔ ان  کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔ وہ ہندوستان کے اب تک کے بہترین اداکار ہیں۔ وہ ماضی، حال اور مستقبل میں بھی بہترین اداکار رہیں گے۔  ان کیلئے’تھا‘ کا لفظ استعمال نہیں کیا جانا چاہئے، ان کیلئے ہمیشہ صرف ’ہیں‘ استعمال کر سکتے ہیں۔
 واضح رہے کہ دلیپ کمار نے۵؍دہائیوں تک فلموںمیںکام کیا۔انہوں نے ۱۹۹۹ءمیں ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔دلیپ کماراپنے آپ میں اداکاری کا ایک اسکول ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK