Inquilab Logo

دلیپ کمار کے برادرِ خورد ناصر خان نے خود اپنی شناخت قائم کی تھی

Updated: May 04, 2024, 10:40 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

 آپ فلم گنگنا جمنا کے گنگا کو تو جانتے ہی ہیں، ایک ایسا کردار جو دلیپ کمار نے ادا کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ان کردار کے بھائی جمنا کو بھی آپ نے دیکھا ہوگا جو دلیپ کمار کے حقیقی بھائی ناصر خان تھے۔

Nasir Khan can be seen with Dilip Kumar and Vijayantimala in a scene from the movie Gangna Jamna. Photo: INN
فلم گنگنا جمنا کے ایک منظر میں دلیپ کمار اور وجینتی مالا کے ساتھ ناصر خان کو دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر : آئی این این

 آپ فلم گنگنا جمنا کے گنگا کو تو جانتے ہی ہیں، ایک ایسا کردار جو دلیپ کمار نے ادا کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ان کردار کے بھائی جمنا کو بھی آپ نے دیکھا ہوگا جو دلیپ کمار کے حقیقی بھائی ناصر خان تھے۔ حالانکہ گنگا جمنا ان کی چند اہم فلموں میں شمار ہوتی ہے لیکن، ایسا نہیں کہ وہ صرف اسی فلم میں نظر آئے، بلکہ اس کے علاوہ بھی انہوں نے بہت ساری فلموں میں کام کیا۔ آج ہم انہی ناصر خان کا تذکرہ کررہے ہیں۔ انہوں نے ۱۹۴۵ء میں اپنا فلمی سفر فلم ’مزدور‘ سے کیا۔ چند فلموں میں کام کرنے کے بعد جب پاکستان کا قیام عمل میں آیا تو وہ لاہور منتقل ہوگئے۔ وہاں انہوں نےپاکستان میں بننے والی پہلی فلم ’تیری یاد‘میں ‌کام کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ایک اور پاکستانی فلم شاہدہ میں کام کیا جو ۱۹۴۹ء میں ریلیز ہوئی۔ لیکن دونوں ہی فلمیں کامیاب قرار نہیں دی جاسکیں، اس کے بعد وہ ہندوستان لوٹ آئے۔ یہاں آکرانہوں نےممبئی کی فلمی دنیا سے وابستگی اختیار کرلی۔ ممبئی میں دوبارہ سفر شروع کرنے کے بعد نگینہ اُن کی پہلی فلم تھی۔ اس فلم میں ‌ وہ نوتن کے ساتھ نظرآئے۔ یہ بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم تھی۔ اداکارہ کے ساتھ ان کی چند مزید فلمیں ‌ ریلیز ہوئیں ‌ جن میں ‌ آغوش اور شیشم شامل ہیں۔ ناصر خان نے اپنےبھائی دلیپ کمار کے ساتھ بھی گنگا جمنا نامی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس فلم کے بعد وہ ۱۹۷۰ءتک اسکرین سے دور رہے اور پھر یادوں کی بارات جیسی فلم سے چھوٹےموٹے کردار نبھانے کا آغازکیا۔ ناصر خان کی آخری فلم بیراگ تھی جو ۱۹۷۶ءمیں ‌ ان کی موت کے بعد ریلیز ہوئی۔ 
 ناصر خان غلام سرور علی خان اور عائشہ بیگم کی اولادتھے۔ وہ ۱۱؍جنوری۱۹۲۴ءکوپیداہوئے۔ ناصر خان اپنے بھائی دلیپ کمار سے عمر میں ۲؍سال چھوٹےتھے۔ اداکار ناصر خان کی پہلی شادی ثریا نذیرسے ہوئی تھی جو لیجنڈری فلم میکر نذیر احمد خان کی بیٹی تھیں۔ اللہ نے انھیں ‌ ایک بیٹی سے نوازا جس کا نام انھوں نےناہید خان رکھا۔ ناصر خان نے اپنے وقت کی مشہور اداکار بیگم پارہ سے دوسری شادی کی اور ان کے بطن سے ایک بیٹے کے باپ بنے۔ ان کا بیٹا ایوب خان بھی اداکار بنا۔ ۳؍مئی۱۹۷۴ءمیں ناصر خان۵۰؍سال کی عمر میں ‌ وفات پاگئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK