Inquilab Logo

ہدایتکار سعید مرزا نے کشمیر فائلز کو’کچرا فلم ‘ قرار دیا

Updated: December 22, 2022, 12:41 PM IST | Mumbai

سینئر اسکرین رائٹر اور ڈائریکٹر سعید مرزا نے ’کشمیر فائلز‘ کو کچرا قرار دیا ہے۔

Screenwriter and director Saeed Mirza
اسکرین رائٹر اور ڈائریکٹر سعید مرزا

سینئر  اسکرین رائٹر اور ڈائریکٹر سعید مرزا نے ’کشمیر فائلز‘ کو کچرا قرار دیا ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ’’کشمیری پنڈتوں کا مسئلہ، حقیقت ہے لیکن اس نے جتنا ہندوؤں کو متاثر کیا ہے اسی طرح مسلمانوں کو متاثر کیا ہے۔‘‘ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ انسانیت کی طرف جائیں اور کسی ایک سائیڈ کو سپورٹ نہ کریں۔ ’کشمیر فائلز‘ کو گزشتہ دنوں منعقدہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، فیسٹیول کی جیوری نے فلم پر سخت تنقید کی تھی، بالخصوص  جیوری ہیڈ نادو لیپڈ نے کشمیر فائلز کو   ’بیہودہ‘ اور ’پروپیگنڈا‘ قرار دیا تھا۔سینئر ہدایتکار سعید مرزا نے  مزید کہا کہ لوگوں کو تاریخ کو درست طریقے سے سمجھنا چاہئے اور پروپیگنڈا آئیڈیاز کی حمایت نہیں کرنی چاہئے۔ سعید  مرزا کا کہنا تھا کہ حب الوطنی کی اصطلاح کو  آج کل ایک پیسے کمانے کی مشین کی طرح استعمال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK