• Sun, 07 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی کلائمیٹ ویک : مختلف بزنس ہائوسیز کی شرکت، دیا مرزا بھی پہنچیں

Updated: December 07, 2025, 11:02 AM IST | Agency | Mumbai

’زیرو ویسٹ ‘ پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا، تجارتی فرمس سے شرکت کی اپیل، دیا مرزا نے کہا کہ کارپوریٹس پر ماحولیات کی بڑی ذمہ دار ی ہے۔

Dia Mirza and Shashir Joshi during the program. Picture: INN
دیا مرزا اور ششیر جوشی پروگرام کے دوران۔ تصویر:آئی این این

 پروجیکٹ ممبئی کی جانب سے’’ زیرو ویسٹ اسکولز سسٹین ایبلٹی میلہ ‘‘کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ۳۰؍ سے زائد اسکولوں، اساتذہ، شہری انتظامیہ کے نمائندوں، ماحولیاتی ماہرین ، تجارتی فرمس ، کارپوریٹ اداروں اور سینکڑوں طلبہ نےشرکت کی۔یہ میلہ اسکولوں میں جاری ماحولیاتی اور پائیداری سے متعلق اقدامات اورممبئی کلائمیٹ ویک  کے درمیان ایک مضبوط پُل کی حیثیت رکھتا ہے۔پروجیکٹ ممبئی اور ممبئی کلائمیٹ ویک کے بانی اور سی ای اوششیر جوشی نے شہریوں کی شمولیت سے ماحولیاتی تبدیلی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ چلڈرنز اکیڈمی  کے نمائندے  رونیت  بھٹ نے اسکولوں میں تجرباتی اور پائیداری پر مبنی تعلیم کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ اس موقع پر اداکارہ دیا مرزا نے بھی شرکت کی اور زیرو ویسٹ پروجیکٹ اور کارپوریٹس کی ذمہ داریوں پر گفتگو کی۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK