• Fri, 13 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ساحر لدھیانوی کی زندگی پر ڈراما کل ماٹونگا میں پیش کیاجائیگا

Updated: March 07, 2022, 1:58 PM IST | Agency | Mumbai

بزم ساحر شہر ممبئی میں ساحرلدھیانوی کی یادمیںہر سال ۲؍ خصوصی پروگراموںکا انعقادکرتی ہے۔

Sahir Ludhianvi .Picture:INN
ساحر لدھیانوی ۔ تصویر: آئی این این

 بزم ساحر  شہر ممبئی میں ساحرلدھیانوی کی یادمیںہر سال ۲؍ خصوصی پروگراموںکا انعقادکرتی ہے۔ کورونا کی وجہ سے پروگراموں کا سلسلہ منقطع تھا جودوبارہ شروع ہورہا ہے۔اس کے تحت نغموں اور موسیقی سے آراستہ ڈراما ’وہ افسانہ جسے انجام تک لانا نہ ہو ممکن‘  پیش کیا جارہا ہے۔اسے   ’غلامی، یارانہ، ہتھیار، آفیسر اور کئی کامیاب فلموں کےپروڈیوسرفاروق نڈیاڈ والاپیش کر رہےہیں۔مشہور ڈراماگروپ آئیڈیا کےبا صلاحیت فنکار جو ٹی وی اور فلموں سے وابستہ ہوتے ہوئےبھی ڈراموںکیلئےاپنا قیمتی وقت نکالتےہیں،اپنے شاندار پرفارمنس سے دیکھنے والوں کا دل موہ لیں گے۔ ’سارے گاما‘سے اپنی پہچان بنانے ولی ریما گرکر سدھاملہوتراکےکردار میں نظر آئیں گی اور اپنی مخملی آواز کا جادو جگائیں گی۔ امریتا پریتم کے کردارمیں جنوبی ہند کی فلموں کی اداکارہ اور ماڈل ارچنا شرما ہونگی۔ ٹی وی اداکار ہریش اگروال ساحر کے دوست کے طور پر دکھائی دیں گے جبکہ ساحر کے کردار میں آئیڈیا کے سینئراداکار یکتارتھ شری واستو اپنے فن کی جادو گری دکھائیں گے۔  ڈراما’وہ افسانہ جسے انجام تک لانا نہ ہو ممکن‘ساحر لدھیانوی کی پوری زندگی کا احاطہ کرتا ہے۔ ۷۰ منٹ کے اس ساز و آواز سے بھرپور ڈرامے کو صادق انصاری نےتخلیق کیا ہےاورہدایت کاری مجیب خان نے کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK