• Fri, 02 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’ ’دِریشیم: دی کنکلوژن‘‘ اجے دیوگن اور تبو کی ۱۱؍ویں مشترکہ فلم

Updated: October 02, 2026, 7:04 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن اور تبو ایک مرتبہ پھر فلم’ ’دِریشیم: دی کنکلوژن‘‘ میں ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ یہ فلم دونوں فنکاروں کی ایک ساتھ ۱۱؍ویں فلم ہے۔ دونوں کی اس طویل فلمی رفاقت کا آغاز ۱۹۹۴ء میں ریلیز ہونے والی فلم’’وجے پتھ ‘‘ سے ہوا تھا۔

Ajay And Tabu.Photo:INN
تبو اور اجے دیوگن۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ کے معروف اداکار  اجے دیوگن اور تبو  ایک مرتبہ پھر فلم’ ’دِریشیم: دی کنکلوژن‘‘ میں ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ یہ فلم دونوں فنکاروں کی ایک ساتھ ۱۱؍ویں فلم  ہے۔ دونوں کی اس طویل فلمی رفاقت کا آغاز ۱۹۹۴ء میں ریلیز ہونے والی فلم’’وجے پتھ ‘‘ سے ہوا تھا، جس کے بعد دونوں نے ’’حقیقت‘‘،’’تھک شک‘‘، ’’دِرِیشیم ‘‘، ’’فتور‘‘، ’’گول مال اگین‘‘،’’دے دے پیار دے‘‘، ’’دریشیم‘‘ ،’’بھولا‘‘ اور ’’اوروں میں کہاں دم تھا‘‘  سمیت کئی فلموں میں کام کیا۔ 
اجے دیوگن اور تبو کی یہ جوڑی بالی ووڈ میں مختلف النوع فلموں کے لیے جانی جاتی ہے۔ ان کی مشترکہ فلموں میں ایکشن، ڈراما، کامیڈی اور سنسنی خیز کہانیاں شامل رہی ہیں۔ اب ’ ’دِریشیم: دی کنکلوژن‘‘ کے ذریعے دونوں ایک مرتبہ پھر وجے سلگاؤںکر اور میرا دیشمکھ کے کرداروں کے ساتھ ناظرین کے سامنے ہیں۔ فلم ۲؍ اکتوبر۲۰۲۶ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ دستیاب باکس آفس رپورٹ کے مطابق، دونوں فنکاروں کی پہلی مشترکہ فلم ’’وجے پتھ ‘‘نے تقریباً  ۵۳ء۱۱؍کروڑ روپے  کا عالمی کاروبار کیا تھا، جبکہ اس کا بجٹ تقریباً ۷۵ء۲؍ کروڑ روپے بتایا گیا ہے۔ اسے ہٹ قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:ٖہندوستان کی نظر برازیل کے خلاف توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھانے پرمرکوز

۱۹۹۵ء کی’’حقیقت‘‘  نے تقریباً ۶۰ء۱۰؍کروڑ روپے  کا عالمی کاروبار کیا اور اسے اوسط سے کم کارکردگی والی فلم قرار دیا گیا۔ اس کے بعد ۱۹۹۹ء میں آنے والی’’تھک شک‘‘  نے تقریباً۵۲ء۶؍ کروڑ روپے  کمائے، جسے رپورٹ میں ڈیزاسٹر قرار دیا گیا ہے۔ ۲۰۱۵ءمیں ریلیز ہونے والی  ’’دِرِیشیم‘‘نے اجے دیوگن اور تبو کی جوڑی کو ایک نئی شناخت دی۔ اس فلم نے تقریباً ۴۲ء۱۱۰؍ کروڑ روپے  کا عالمی کاروبار کیا، جبکہ اس کا بجٹ تقریباً ۶۲؍ کروڑ روپے بتایا گیا۔ اس کے بعد’’فتور‘‘  میں اجے دیوگن خصوصی شرکت میں نظر آئے؛ فلم کا عالمی کاروبار تقریباً ۷۸ء۳۹؍ کروڑ روپے رہا۔ 
۲۰۱۷ءمیں  ’’گول مال اگین‘‘ نے اس جوڑی کے کریئر میں ایک بڑی کامیابی درج کی۔ فلم نے تقریباً  ۹۸ء۳۱۰؍ کروڑ روپے  کا عالمی کاروبار کیا اور اسے بلاک بسٹر قرار دیا گیا۔۲۰۱۹ء کی’’دے دے پیار دے‘‘ نے تقریباً۰۲ء۱۳۱؍ کروڑ روپے  کمائے اور اسے سیمی ہٹ قرار دیا گیا۔  

یہ بھی پڑھئے:مادھوری دکشت نے ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کی شوٹنگ شروع کردی

۲۰۲۲ءمیں ’’دریشیم ۲‘‘ نے اجے دیوگن اور تبو کی مشترکہ فلموں میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی۔ فلم نے تقریباً ۰۵ء۳۴۵؍ کروڑ روپے  کا عالمی کاروبار کیا اور اسے بلاک بسٹر قرار دیا گیا۔ اس کے بعد ۲۰۲۳ء کی ’’بھولا‘‘نے تقریباً۶۴ء۱۱۱؍ کروڑ روپے جبکہ ۲۰۲۴ء کی ’’اوروں میں کہاں دم تھا‘‘نے تقریباً۹۱ء۱۲؍ کروڑ روپے  کا عالمی کاروبار کیا۔ 
 اب دونوں کی ۱۱؍ویں مشترکہ فلم ’ ’دِریشیم: دی کنکلوژن‘‘ سے باکس آفس پر بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ ریلیز سے قبل فلم کی پیشگی بکنگ میں بھی خاصی دلچسپی دیکھنے کو ملی تھی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ریلیز سے قبل پیشگی بکنگ نے  ۱۸؍کروڑ روپے  کا مجموعی ہندسہ عبور کرلیا تھا، جبکہ ابتدائی تجارتی اندازوں میں پہلے دن ہندوستان میں ۴۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ خالص کاروبار کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK