• Mon, 22 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اے سرٹیفکیٹ ملنے سے اداکارہی فلم ’او ایم جی ۲؍‘نہیں دیکھ سکا

Updated: August 20, 2023, 11:55 AM IST | Agency | Mumbai

نابالغ اداکار آروش ورما نے فلم میں پنکج ترپاٹھی کے بیٹے کا رول ادا کیا ہے،اسےتھیٹر میں جانے نہیں دیا گیا

Aarush Varma.Photo. INN
اداکار آروش ورما۔ تصویر:آئی این این

 فلم او ایم جی۲؍ کے اداکار آروش ورما خود اپنی فلم نہیں دیکھ سکے۔ انہوں نے فلم میں پنکج ترپاٹھی کےبیٹےکا کردار ادا کیا تھا۔ فلم کو بالغوں کا سرٹیفکیٹ مل گیا ہے، اور آروش کی عمر۱۸؍ سال سے کم ہے۔اسے فلم نہ دیکھنے کاافسوس ہے۔ آروش کے مطابق او ایم جی ۲؍اس کی پہلی فلم ہے، وہ خود کو بڑےپردے پر دیکھنا چاہتاتھا۔ تاہم فلم کو اے سرٹیفکیٹ ملنے کی وجہ سے وہ تھیٹر نہیں جا پا رہا ہے۔
آروش کو فلم دیکھنے کے قابل نہ ہونے کا افسوس ہے
 آروش ورما نے انڈیاٹوڈے کو بتایا – فلم نہ دیکھنا بہت افسوسناک ہے۔ یہ میری پہلی فلم تھی۔ گھر والوں سےلے کر دوستوں تک سب بہت پرجوش تھے۔ اگر آپ یہ فلم دیکھیں گے تو آپ سمجھ جائیں گے کہ اس کا مقصد لوگوں کو جنسی تعلیم کے بارےمیں بتانا اور آگاہ کرنا ہے۔
 فلم میں ایک ایسا موضوع اٹھایا گیا ہے جس کےبارے میں بچوں کو سکھایا جانا ضروری ہے۔ اس سے ان کی سمجھ میں اضافہ ہوگا۔
آروش خود کو بڑے پردے پر دیکھنا چاہتا تھا
 آروش نےمزید کہا’’اگر وہ (سنسر بورڈ) ایسی فلم کو۱۸؍پلس کاسرٹیفکیٹ دے رہے ہیں تو اسےبنانے کا مطلب ہی ختم ہو جاتاہے۔میں واقعی اس فلم کو بڑے پردے پر دیکھنا چاہتا تھا۔ تاہم میری امید مایوسی میں بدل گئی۔ اےریٹیڈ سرٹیفکیٹ کی وجہ سے میں اسے نہیں دیکھ سکا۔ اس سے زیادہ تکلیف دہ اور کیا ہو سکتی ہے۔
کیا آروش نے غدر۲؍ دیکھی ہے؟
 چونکہ آروش او ایم جی ۲؍نہیں دیکھ سکتا تھا، کیا اس نےغدر۲؍دیکھنے کا سوچا؟ جواب میں آروش نےکہا’’ نہیں ، میں نے غدر۲؍نہیں دیکھا۔ سچ پوچھیں تو میں نہیں چاہتا کہ میری فلم پر کسی بھی طرح کا منفی اثر پڑے۔آروش نے کہا کہ اداکاری اس کا جنون ہے، وہ ۲؍سال کی عمر سے اس بارے میں سوچ رہا تھا۔ آنے والے وقت میں وہ مزید فلموں میں کام کرتا نظر آئے گا۔
اے سرٹیفکیٹ ملنے پرفلم سے وابستہ لوگ ناراض 
 اے سرٹیفکیٹ ملنے پر فلم سےجڑے سبھی لوگ ناراض ہیں ۔ ہدایت کارسےلے کر فلم کے اداکار پنکج ترپاٹھی اور خود اکشے کمار نے سنسر بورڈ کے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔اکشے حال ہی میں عوام کا ردعمل جاننے کے لیے ایک تھیٹر پہنچے تھے۔اکشے نے سنسر بورڈ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ او ایم جی ۲؍نوعمروں کے لیے بنائی گئی پہلی بالغ فلم ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فلم اسکول میں بچوں کو دکھائی جائے۔او ایم جی ۲؍جنسی تعلیم پرمبنی فلم ہے۔ بنانے والوں کےمطابق اسے ۱۳؍سے ۱۷؍سال کی عمر کےگروپ کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ حالانکہ سینسربورڈ نے اسے اےسرٹیفکیٹ دیا۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ اس فلم کو ایڈلٹ سرٹیفکیٹ دینے کے بارے میں بورڈ کیا سوچ رہاتھا۔صارفین کے مطابق اس فلم کے موضوع کےبارے میں بچوں کو سب سے زیادہ جاننے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK