سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال ۲۶۔۲۰۲۵ء کی تیسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) کے دوران ملک میں مجموعی طور پر ۷۶ء۱۲؍لاکھ مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں۔
EPAPER
Updated: February 27, 2026, 7:33 PM IST | New Delhi
سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال ۲۶۔۲۰۲۵ء کی تیسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) کے دوران ملک میں مجموعی طور پر ۷۶ء۱۲؍لاکھ مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں۔
اتر پردیش، مہاراشٹر اور گجرات کے لوگ رواں مالی سال ۲۶۔۲۰۲۵ء کی تیسری سہ ماہی میں گاڑیوں کی خریداری میں سب سے آگے رہے۔ گاڑی بنانے والی کمپنیوں کی تنظیم سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز (سیام) کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال ۲۶۔۲۰۲۵ء کی تیسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) کے دوران ملک میں مجموعی طور پر ۷۶ء۱۲؍لاکھ مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ ان میں۴ء۱۲؍ فیصد حصے کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر رہا جہاں ۵۸ء۱؍لاکھ گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ اتر پردیش ۸ء۱۰؍ فیصد کے ساتھ دوسرے اور گجرات ۲ء۸؍ فیصد کے ساتھ تیسرے مقام پر رہا۔ مسافر گاڑیوں میں کاریں، یوٹیلیٹی وہیکلز اور وین شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ابھے ورما اور شنایا کپور کی اگلی فلم کا عنوان ’’جیکب کارڈوسو‘‘ ہے
گھریلو مارکیٹ میں اسی سہ ماہی کے دوران دو پہیہ گاڑیوں کی مجموعی فروخت ۹۶ء۵۶؍ لاکھ یونٹ رہی۔ سب سے زیادہ ۶۲ء۸؍ لاکھ یونٹ (۱ء۱۵؍ فیصد) فروخت اتر پردیش میں ہوئی۔ مہاراشٹر (۳ء۱۱؍فیصد) دوسرے، تمل ناڈو (۰ء۸؍فیصد) تیسرے اور گجرات(۴ء۷؍فیصد) چوتھے مقام پر رہا۔خاص بات یہ ہے کہ کچھ ریاستیں جو مسافر گاڑیوں کی خریداری میں کافی پیچھے تھیں دو پہیہ گاڑیوں کی خرید میں آگے نظر آئیں جبکہ بعض ریاستوں کی صورت حال اس کے برعکس رہی۔ مثال کے طور پر مسافر گاڑیوں کی فروخت میں ۱ء۲؍ فیصد حصے کے ساتھ پندرہویں مقام پر رہنے والا بہار دو پہیہ گاڑیوں میں ۶؍ فیصد حصے کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گیا۔ اسی طرح مسافر گاڑیوں میں۷ء۲؍ فیصد (تیرہواں مقام) رکھنے والا مغربی بنگال دو پہیہ گاڑیوں میں ۵ء۴؍ فیصد حصے کے ساتھ نویں مقام پر آ گیا۔ اس کے برعکس مسافر گاڑیوں میں۶ء۶؍ فیصد حصے کے ساتھ چھٹے مقام پر رہنے والا ہریانہ دو پہیہ گاڑیوں میں ۱ء۳؍ فیصد کے ساتھ گیارہویں مقام پرآ گیا۔
یہ بھی پڑھئے:مثبت سوچ نے ایک اور کامیاب رنجی سیزن کھیلنے میں مدد کی:عاقب نبی
تین پہیہ گاڑیوں کی فروخت میں ۲۵؍ ہزار یونٹ (۷ء۱۱؍ فیصد) کے ساتھ گجرات سرفہرست رہا۔ اتر پردیش ۵ء۱۱؍ فیصد اور مہاراشٹر ۲ء۱۱؍ فیصد کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے مقام پر رہے۔ اس سہ ماہی کے دوران ملک میں مجموعی طور پر۱۵ء۲؍ لاکھ تین پہیہ گاڑیاں فروخت ہوئیں۔