میکسیکو کے گلبرٹو مورا، جن کی عمر ۱۷؍ سال ہے، فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے لیے منتخب ہونے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔ نوجوان مورا نے لیگا ایم ایکس کلب تیخوانا کے لیے شاندار کارکردگی دکھا کر میکسیکو کی قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنائی۔
EPAPER
Updated: June 08, 2026, 7:05 PM IST | Agency | Mexico City
میکسیکو کے گلبرٹو مورا، جن کی عمر ۱۷؍ سال ہے، فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے لیے منتخب ہونے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔ نوجوان مورا نے لیگا ایم ایکس کلب تیخوانا کے لیے شاندار کارکردگی دکھا کر میکسیکو کی قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنائی۔
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء، جو بین الاقوامی فٹبال کا سب سے باوقار ٹورنامنٹ ہے، ۱۲؍ جون سے امریکہ، میکسیکو اور کنیڈا میں شروع ہوگا۔ تاریخی طور پر، ورلڈ کپ ابھرتے ہوئے ستاروں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع فراہم کرتا رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس بار بھی کئی نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔
The Youngest XI at World Cup 2026
— GETin Sports (@_GETinSports) June 8, 2026
Mexico`s Gilberto Mora is the youngest player at the World Cup but he is joined by Spain and Barcelona star Lamine Yamal. Senegal and PSG star Ibrahim Mbaye leads the forward while the young Bouaddi is a midfielder but sloted at LB#worldcup2026 pic.twitter.com/Jnx4xpVsBi
۲۰۲۶ء کے ٹورنامنٹ کے لیے منتخب ہونے والے سب سے کم عمر کھلاڑی میکسیکو کے گلبرٹو مورا ہیں، جن کی عمر صرف ۱۷؍ سال ہے۔ یہ اٹیکنگ مڈفیلڈر لیگا ایم ایکس کی ٹیم تیخوانا کی نمائندگی کرتا ہے اور پہلے ہی بین الاقوامی سطح پر تاریخ رقم کر چکا ہے۔۲۰۲۵ء میں، مورا کانکاکاف گولڈ کپ میں شرکت کے ذریعے میکسیکو کی قومی ٹیم کے لیے آغاز کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے تھے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مورا اس وقت پیدا بھی نہیں ہوئے تھے جب ان کے قومی ساتھی اور تجربہ کار گول کیپر گیلرمو اوچوا نے اپنا پہلا ورلڈ کپ کھیلا تھا۔ اوچوا اب فٹبال کے سب سے بڑے عالمی ایونٹ میں اپنی چھٹی شرکت کی تیاری کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:فلپائن: ۸ء۷؍شدت کا زلزلہ، کئی ممالک میں سونامی وارننگ، انخلاء کے احکامات
ٹورنامنٹ کے دیگر کم عمر کھلاڑیوں میں جمہوریہ چیک کے مڈفیلڈر ہیوگو سوخوریک (۱۸؍ سال، ۴؍ دن)، جرمنی کے لینارٹ کارل (۱۸؍ سال، ۱۰۹؍دن)، سینیگال کے فارورڈ ابراہیم مبائے (۱۸؍ سال،۱۳۸؍ دن) اور مصر کے اسٹرائیکر حمزہ عبد الکریم (۱۸؍ سال، ۱۶۱؍ دن) شامل ہیں۔ورلڈ کپ میں کھیلنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی کا ریکارڈ اب بھی شمالی آئرلینڈ کے نارمن وائٹسائیڈ کے پاس ہے، جن کی عمر۱۹۸۲ء کے ورلڈ کپ میں شرکت کے وقت ۱۷؍ سال اور ۴۱؍ دن تھی۔
یہ بھی پڑھئے:دپیکا ککڑ کی امیونوتھیراپی کا آغاز، شعیب نے سرجری سے متعلق افواہوں کی تردید کی
ہندوستان میں فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کیسے دیکھیں؟
آپ فیفاعالمی کپ ۲۰۲۶ء کو زی کے نئے یونائٹ ۸؍ اسپورٹس نیٹ ورک (Unite8 Sports 1، Unite8 Sports 1 HD، Unite8 Sports 2 اور Unite8 Sports 2 HD) پر دیکھ سکتے ہیں۔ گروپ مرحلے کے دوران ایک ہی وقت میں ہونے والے متعدد میچز ان چاروں چینلز پر انگریزی اور ہندی کمنٹری کے ساتھ نشر کیے جائیں گے۔