Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا ورلڈکپ :کیپ وردے کے خلاف میچ میں لیونل میسی کے سر پر زخم

Updated: July 05, 2026, 6:05 PM IST | New York

ارجنٹائنا کے لیجنڈ لیونل میسی کو ورلڈ کپ میں کیپ وردے کے خلاف میچ کے دوران سر پر شدید ضرب لگی، جس کے باعث ان کے سر پر ورم آ گیا۔ چوٹ کے باوجود میسی نے میچ مکمل کیا۔

Lionel Messi.Photo:X
لیول میسی۔ تصویر:آئی این این

ارجنٹائنا کے لیجنڈ لیونل میسی کو ورلڈ کپ میں کیپ وردے کے خلاف میچ کے دوران سر پر شدید ضرب لگی، جس کے باعث ان کے سر پر ورم آ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چوٹ کے باوجود میسی نے میچ مکمل کیا اور بعد ازاں ان کے چہرے پر سوجن بھی نمایاں دکھائی دی۔

یہ بھی پڑھئےکیا``ہیٹ ۲" میں لیونارڈو ڈی کیپریو اور کرسچن بیل نظر آئیں گے؟


ارجنٹائنا نے ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف ۳۲؍ میں کیپ وردے کو اضافی وقت میں ۲۔۳؍گول  سے شکست  دے دی۔ میچ کے ۱۱۱؍ویں منٹ میں مخالف ٹیم کے ایک کھلاڑی کی غلطی کے نتیجے میں ہونے والے گول نے دفاعی چیمپئن کو فتح دلائی۔ ۳۹؍ سالہ اسٹار کھلاڑی کو حریف ٹیم کے ایک کھلاڑی کے گھٹنے کی براہ راست ضرب لگنے کے بعد سر پر چوٹ آئی۔برطانوی اخبار’’ڈیلی میل‘‘ کے مطابق میسی کے گرنے کے بعد ان کا سر کیپ وردے کے ایک کھلاڑی کی ٹانگ سے ٹکرایا۔ انہوں نے چوٹ کی شدت کم کرنے کے لیے فوری طور پر سر پر برف کا تھیلا رکھا اور میچ کے اختتام تک کھیلتے رہے۔ میچ کے بعد انٹرویو کے دوران ان کے چہرے پر نمایاں سوجن واضح طور پر دیکھی جا سکتی تھی، جو روشنی میں چمک رہی تھی، تاہم ایک مداح نے اسے ’عظمت کا تمغہ‘ قرار دیا۔ یاد رہے کہ میسی نے میچ کے ۲۹؍ویں منٹ میں ایک طویل پاس پر شاندار کنٹرول حاصل کرتے ہوئے گیند کو گول کیپر فوزینیا کے اوپر سے سکون کے ساتھ جال میں پہنچا کر ارجنٹائنا  کو برتری دلائی تھی۔ واضح رہے کہ  ۲۰۲۲ء کی ورلڈ کپ چیمپئن ارجنٹائنا  کی ٹیم منگل کے روز راؤنڈ آف ۱۶؍ میں مصر کے مدمقابل ہوگی۔
ناروے کے خلاف ہماری ٹیم پراعتماد انداز میں میدان میں اترے گی: کارلو
برازیل کے کوچ کارلو اینچلوٹی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں ناروے کے خلاف پورے اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے گی۔  کارلو نے سنیچر کو کہاکہ ’’ہمیں اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا، لیکن میرا ماننا ہے کہ ہم اس وقت ایسی پوزیشن میں ہیں کہ اپنی بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں کیونکہ ہمیں اپنی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے۔ جاپان کے خلاف سخت مقابلے کے بعد اب ہم ہر طرح کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:مراکش شریک میزبان کنیڈا کو ۳؍گول سے رو ند کر کوارٹر فائنل میں داخل


برازیلی کوچ نے کہا کہ ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ یقیناً ایک بڑا خطرہ ہیں، تاہم انہیں روکنے کے لیے کوئی الگ حکمت عملی نہیں بنائی گئی ہے۔انہوں نے کہا’’ہر کوئی جانتا ہے کہ ہالینڈ کس انداز میں کھیلتے ہیں۔ مجھے اپنے دفاعی کھلاڑیوں کو یہ سمجھانے کی ضرورت نہیں کہ ان کے خلاف کیسے کھیلنا ہے، کیونکہ وہ پہلے بھی کئی بار ان کا سامنا کر چکے ہیں۔‘‘اینچلوٹی نے مزید کہا’’میرے خیال میںاینٹی ہالینڈ پلان جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی۔ مجھے اپنے کھلاڑیوں کو دفاع کرنے کا طریقہ سکھانے کی ضرورت نہیں، وہ بخوبی جانتے ہیں کہ اپنی ذمہ داری کیسے نبھانی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK