Inquilab Logo

ودیا بالن کے ہاتھوں فلم صحافی میتھیلی راؤ کی کتاب کا اجرا

Updated: February 15, 2023, 12:48 PM IST | Mumbai

اداکارہ ودیا بالن کے ہاتھوں فلم صحافی میتھیلی راؤ کی کتاب ’دی ملینیل وومن انڈ بالی ووڈ ‘ اجرا کیا جائے گا۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

اداکارہ ودیا بالن کے ہاتھوں فلم صحافی میتھیلی راؤ کی کتاب ’دی ملینیل وومن انڈ بالی ووڈ ‘ اجرا کیا جائے گا۔ ۱۷؍فروری ۲۰۲۳ء کی شام اداکارہ ودیا بالن معروف صحافی کی کتاب کو عوام کے سامنے پیش کریں گی۔ خیال رہے کہ میتھیلی راؤ فلمی ناقدین میں شمار ہوتی ہیں۔ وہ مصنفہ اور صحافی بھی ہیں اورانہوں نے اس شعبے میںکئی برس تک خدمات انجام دی ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس انڈیا کے توسط سے انہوںنے بالی ووڈ میں خواتین کے مضبوط رول والی فلموں کے تعلق سے معلومات فراہم کی ہے۔ انہوں نے  ۲۰۰۰ء اور ۲۰۱۰ء کے بعد ریلیز ہونے والی فلموں کے حوالے سے اپنی کتاب میں لکھا ہے۔ ودیا بالن نے کہاکہ وہ اس کتاب کے اجرا کے تعلق سے بہت خوش ہیں اورمیتھیلی راؤ کو ان کی تحریر پر مبارکباد دیتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK