Inquilab Logo

اداکار اشیش ودیارتھی نے ۵۷؍سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی

Updated: May 27, 2023, 10:52 AM IST | Mumbai

فلموں میںخواتین کے اغوا،انہیں قتل کرنے سمیت دیگر برے کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنےوالےاداکار اشش ودیارتھی نے۵۷؍سال کی عمر میں خودسےنصف عمر لڑکی سے دوسری شادی کرلی۔

In the picture taken on the occasion of the wedding, Ashish Vidyarthi can be seen with his new wife
شادی کے موقع پر لی گئی تصویر میں اشیش ودیارتھی کو اپنی نئی بیوی کے ساتھ دیکھا جاسکتاہے

 فلموں میںخواتین کے اغوا،انہیں قتل کرنے سمیت دیگر برے کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنےوالےاداکار اشش ودیارتھی نے۵۷؍سال کی عمر میں خودسےنصف عمر لڑکی سے دوسری شادی کرلی۔اشش ودیارتھی نے ۱۹۸۰ء کےبعد کم عمری میںاداکاری کا آغاز کیا تھا، انہوں نےہندی اور انگریزی سمیت۱۱؍مختلف زبانوں کی فلموں میں کام کیا ہے۔فلموں کے ویلن اور برے کردار ادا کرنے والے اشش ودیارتھی نے تمل، تیلگو، کنڑ، گجراتی اور پنجابی سمیت ۱۰؍سےزائدزبانوں کی فلموں میں کام کیااور مجموعی طور پر انہوں نے۳۰۰؍سےزائد فلموں میں اداکاری کی ہے۔
 اگرچہ اشش ودیارتھی نےاچھے کردار بھی ادا کیے ہیں، تاہم انہیں برے کرداروں کی وجہ سے شہرت حاصل ہے، اگر وہ کسی فلم میں پولیس افسر بھی بنتے ہیں تو بھی انہیں کرپٹ اور گینگ مافیا کے سہولت کار کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔
 اشش ودیارتھی پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں اور ان کی پہلی اہلیہ۵۸؍برس کی ہیں اور وہ بھی ماضی کی مقبول اداکارہ رہی ہیں جب کہ ان کا۲۳؍سال سے زائد عمر کا ایک بیٹا بھی ہے۔تاہم اب اشش ودیارتھی نےخود سے نصف عمر خاتون سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا جب کہ ان کی شادی پر شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔
 ’ٹائمز آف انڈیا‘ کےمطابق اشش ودیارتھی نےمغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتہ میں آسامی نژادفیشن ڈیزائنر خاتون روپالی برواسےشادی کی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اشش ودیارتھی نے خود سے نصف عمرخاتون سے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئےدوسری بار دلہا بننے پر اظہار مسرت کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK