Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’’پیدی ‘‘پہلے ۴؍دنوں میں عالمی سطح پر ۳۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ عبورنہ کر سکی

Updated: June 08, 2026, 7:04 PM IST | Mumbai

رام چرن کی مرکزی کردار والی فلم ’’پیدی ‘‘ نے سنیما گھروں میں اپنے افتتاحی ویک اینڈ کے اختتام تک عالمی باکس آفس پر ۲۹۰؍ کروڑ روپے سے زائد کی کمائی نہ کرسکی۔

Peddi Poster.Photo:INN
پیدی پوسٹر۔ تصویر:آئی این این

 اسپورٹس ایکشن ڈرامہ فلم، جس کی ہدایت کاری بوچی بابو سانا نے کی ہے، جمعرات کوہندوستان بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ فلم میں شیوا راج کمار اور جھانوی کپور بھی اہم کرداروں میں موجود ہیں۔

 


فلم کے سرکاری ایکس (X) اکاؤنٹ نے پیر کے روز باکس آفس کے اعداد و شمار جاری کیے۔ اسپورٹس ڈراما نے پہلے دن ۳۶ء۱۳۵؍ کروڑ روپے گروس کمائی کے ساتھ شاندار آغاز کیا جبکہ دوسرے دن ۴۴ء۴۶؍ کروڑ روپے گروس کمائے۔ تیسرے دن فلم نے ۹ء۵۴؍ کروڑ روپے گروس کمائی حاصل کی اور چوتھے دن مزید ۸ء۵۵؍ کروڑ روپے گراس آمدنی حاصل ہوئی۔اس طرح فلم کی مجموعی عالمی گروس کمائی ۵ء۲۹۲؍ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:دپیکا ککڑ کی امیونوتھیراپی کا آغاز، شعیب نے سرجری سے متعلق افواہوں کی تردید کی


پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا’’باکس آفس چیمپئن # پیدی کے لیے شاندار پہلا ویک اینڈ۔ پیدی نے  ۴؍ دنوں میں دنیا بھر سے۵ء۲۹۲؍ کروڑ روپے گروس کمائی کی ہے۔ اپنے ٹکٹس ابھی بک کریں۔۱۹۹۰ءکی دہائی کے دیہی آندھرا پردیش کے پس منظر میں بنائی گئی  فلم ’’پیدی ‘‘ ایک نچلی ذات کے دیہاتی کی کہانی بیان کرتی ہے جو اپنی برادری کے لیے عزت اور شناخت حاصل کرنے کی کوشش میں کھیلوں کا سہارا لیتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:فلپائن: ۸ء۷؍شدت کا زلزلہ، کئی ممالک میں سونامی وارننگ، انخلاء کے احکامات


فلم میں جگپتی بابو، دیویندو اور بومن ایرانی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔’’پیدی ‘‘ کو وینکٹا ستیش کیلارو نے وردھی سنیماز کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ایشان سکسینہ نےآئی وی وائی انٹرٹینمنٹ کے تحت شریک پروڈیوسر کے فرائض انجام دئیے ہیں۔ فلم کو میتھری مووی میکرز اورسوکمار رائٹنگز نے پیش کیا ہے۔آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقاراے آر رحمان نے فلم کی موسیقی ترتیب دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK