Inquilab Logo Happiest Places to Work

اہان پانڈے اور انیت پڈا کی اداکاری سے سجی فلم’سیارہ‘ کورین فلم کی نقل تھی

Updated: July 27, 2026, 11:27 AM IST | Mumbai

رومانوی فلموں کےماہر قرار دیئے جانے والےہدایت کار موہت سوری کی فلم’سیارہ‘ گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی، جو سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموںمیں شامل رہی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

رومانوی فلموں کےماہر قرار دیئے جانے والےہدایت کار موہت سوری کی فلم’سیارہ‘ گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی، جو سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموںمیں شامل رہی۔ اس میوزیکل رومانوی فلم کے ذریعے اہان پانڈے اور انیت پڈا نے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کیا۔ فلم نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی، جبکہ اس میں اہان پانڈے اور انیت پڈا کی آن اسکرین کیمسٹری کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔تاہم جہاں ایک طرف ’سیارہ‘کو بھرپور کامیابی ملی، وہیں دوسری جانب اس پر جنوبی کوریا کی ایک فلم کی نقل ہونے کے الزامات بھی لگائے گئے۔سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے کورین فلم’اے مومنٹ ٹو رمیمبر‘کےچند مناظر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ موہت سوری کی ’سیارہ‘ اسی فلم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے، بلکہ بعض لوگوں نے اسے سیدھی نقل قرار دیا۔ اگرچہ فلم کےمصنف نے ان تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’سیارہ‘کی کہانی اصل اور منفردہے، لیکن دونوں فلموں کے بعض مناظر، جذباتی فضا اور مرکزی موضوعات میں مماثلت ہونے کی وجہ سے یہ بحث کافی عرصے تک جاری رہی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK