• Sun, 29 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹھیکیدار کیخلاف ایف آئی آردرج،لاپروائی برتنے کا الزام

Updated: November 29, 2026, 11:54 AM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

مانسروور علاقے میں زیرِ زمین گٹر کی صفائی کے دوران مین ہول میں دم گھٹنے سے ۲؍ مزدوروں کی موت کے معاملے میں بھیونڈی شہر پولیس نے ٹھیکیدار ذیشان مومن کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

Two workers died while cleaning a manhole. Photo: INN
مین ہول کی صفائی کے دوران ۲؍مزدور ہلاک ہوگئے تھے۔ تصویر: آئی این این

مانسروور علاقے میں زیرِ زمین گٹر کی صفائی کے دوران مین ہول میں دم گھٹنے سے ۲؍ مزدوروں کی موت کے معاملے میں بھیونڈی شہر پولیس نے ٹھیکیدار ذیشان  مومن کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے ضروری حفاظتی آلات اور بچاؤ کے انتظامات کے بغیر مزدوروں کو مین ہول میں اتار کر صفائی کا کام کروایا۔

یہ حادثہ ۲۶؍ نومبر کو پیش آیا تھا، جس میں شمشاد عبدالجبّار مومن(۵۵) اور سورج اشوک دھورے(۲۰) کی موت ہوگئی تھی۔ فائر بریگیڈ نے دونوں کو مین ہول سے نکال کر آئی جی ایم اسپتال پہنچایا تھا، جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: ریاست میں اب ہر قانونی فلیٹ کا الگ ’ورٹیکل پراپرٹی کارڈ‘ بنے گا

محکمہ آب رسانی کے سربراہ سندیپ گنیش پٹناور کی شکایت پر پولیس نے بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ ۱۰۶؍ اور ماحولیاتی تحفظ قانون ۱۹۸۶ء کی دفعات ۷؍ اور ۹؍ کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آ ر میں بتایا گیا ہے کہ متعلقہ گٹر منصوبے کا کام ۲۰۱۵ء میں دیا گیا تھا اور اس کی تکمیل کی آخری تاریخ ۳۰؍ جون ۲۰۲۵ء مقرر تھی۔

درج ایف آئی آر نمبر۰۹۰۶؍ کی تفتیش پولیس سب انسپکٹر نانا سوناونے لاندگے کررہے ہیں۔ پولیس اس بات کی جانچ کررہی ہے کہ مزدوروں کو مین ہول میں اتارنے سے پہلے گیس کی جانچ، آکسیجن اور ضروری حفاظتی انتظامات کئےگئے تھے یا نہیں۔

واضح رہے کہ ایگل انفرا کمپنی کی جانب سے تیار کی جارہی ڈرینیج لائن کے ٹرائل رن سے قبل جمعرات کی صبح تقریباً ۱۱؍ بجے صفائی کا کام جاری تھا۔ اسی دوران صفائی کےلئے سورج دھورے گہرے مین ہول میں اترا اور زہریلی گیس کے باعث بے ہوش ہو گیا۔ اسے بچانے کے لئے شمشاد انصاری بھی اندر اترے، لیکن وہ بھی گیس کی زد میں آگئے۔ فائر بریگیڈ اور پولیس نے دونوں کو باہر نکال کر اسپتال پہنچایا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK