Inquilab Logo

اپنے وقت کے بڑے فلمساز فیروز نڈیاڈوالا تین فلمیں لے کر آرہے ہیں

Updated: March 24, 2023, 1:01 PM IST | Mumbai

فیروز نڈیاڈوالا جو اپنے وقت کے بڑے فلم ساز تھے، اب دوبارہ تین فلمیں لے کر آرہے ہیں۔

Firoz A. Nadiadwala
فلم ساز فیروز نڈیاڈوالا

 فیروز نڈیاڈوالا جو اپنے وقت کے بڑے فلم ساز تھے، اب دوبارہ تین فلمیں لے کر آرہے ہیں۔ یہ تمام منصوبے ان کی پہلی فلموں کے سیکوئل ہیں۔ طویل عرصے کے بعد ان کے ساتھ ان کے پرانے ساتھی اداکار اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول بھی ساتھ ہوں گے۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ساتھ’ ہیرا پھیری۴‘ کا اعلان بھی کیا۔ بتایا گیا کہ جون سے ’ہیرا پھیری۴`‘ کی شوٹنگ شروع کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔
آنند پنڈت ہیرا پھیری۴؍ کا حصہ نہیں ہیں
 تجارتی ذرائع نے بتایا کہ فیروز نڈیاڈوالا آنند پنڈت کے ساتھ `ہیرا پھیری کی آنے والی قسط پر کام کررہے تھے۔ یہ آنند پنڈت کا خیال تھا کہ فیروز نڈیاڈوالا اپنی فرنچائزی کو دوبارہ شروع کریں جس کے لیے وہ مشہور ہیں۔ تاہم، اب یہ اطلاع ہے کہ آنند پنڈت خود اس پروجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں۔
 خیال کیا جاتا ہے کہ فیروز ایک ایسے پروڈیوسر کی تلاش میں تھے جو اکیلے ہی دوسری دو فلمیں یعنی ویلکم۳؍ اور آوارہ پاگل دیوانہ ۲؍ بنائے۔ اس وجہ سے انہوں نے خود ہی تینوں فلمیں بنانے کا فیصلہ کیا۔
ہیرا پھیری۴؍ کی اسکرپٹ مکمل ، شوٹنگ گرمیوں میں شروع ہوگی
 ذرائع  کے مطابق  `ہیرا پھیری۳؍ اور `آوارہ پاگل دیوانہ۲؍ میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہیرا پھیری ۳؍ امسال ریلیز ہونے والی ہے جبکہ ہیرا پھیری۴؍ کی اسکرپٹ بھی کم و بیش مکمل ہے جسے نیرج وورا نے لکھا ہے۔ ایسے میں امید کی جا رہی ہے کہ اس کی شوٹنگ امسال کے موسم گرما میں شروع ہو جائے گی۔ آوارہ پاگل دیوانہ۲؍ کی اسکرپٹ ابھی تک ادھوری ہے۔ یہ اس سال اکتوبر سے پہلے مکمل ہوتا نظر نہیں آتا، اس لئے اس منصوبے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
ویلکم۳؍ کیلئے قانونی کارروائیاں جاری ہیں
 ویلکم۳؍کے ساتھ قانونی لڑائی جاری ہے۔ تجارتی ذرائع کے مطابق فیروز نڈیاڈوالا اور ایروز کمپنی کے درمیان ان کے حقوق کے حوالے سے مقدمہ چل رہا ہے۔ ایروز ویلکم بیک کے پروجیکٹ پر واجب الادا رقم واپس کرنے کے بعد فیروزنڈیاڈوالا کو ویلکم۳؍ کے حقوق دے گا۔
آنند پنڈت دیگر فلموں کی تیاریوں میں مصروف
 آنند پنڈت بھلے ہی ہیرا پھیری۴؍ فرنچائز نہیں کر رہے ہوں، لیکن وہ اپنی الگ فرنچائز سرکار۴؍، دیسی بوائز۲؍ اور اومکارا ۲؍ تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ موصول ہونے والی معلومات کے مطابق تینوں فرنچائزز کی کہانیوں پر کافی کام کیا جا رہا ہے۔
سرکار۴؍ پر کام کرنے والا گجراتی مصنف
 فلم سرکار۴؍ پرخاص طور پر گجرات کے نوجوان را ئٹرز کام کررہے ہیں۔ آنند چاہتے ہیں کہ اس فرنچائز کو آج کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جائے۔ حال ہی میں وہ گجراتی فلمیں بھی پروڈیوس کر رہے ہیں۔ ایسے میں انہوں نے سرکار۴؍ کے پروجیکٹ پر بھی انہی رائٹرز کی خدمات حاصل کی ہیں۔ دریں اثنا، جمعہ کو، ان کی کنڑ کی پین انڈیا فلم، قبضہ ریلیز ہو رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK