• Fri, 24 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پرینکا چوپڑہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ میں نظرنہیں آئیں گی

Updated: August 05, 2025, 2:16 PM IST | Mumbai

پرینکا چوپڑہ نے سنیچر کو اپنے انسٹاگرام پر ’’رام چاہے لیلا‘‘ کا ایک ویڈیو شیئر کیا تھا جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ وہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ میں نظر آئیں گی۔ تاہم، حالیہ رپورٹس میں یہ تصدیق کی گئی ہے کہ وہ فلم کا حصہ نہیں ہوں گی۔

 Priyanka Chopra. Photo: INN
پرینکا چوپڑہ۔ تصویر: آئی این این

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ میں پرینکا چوپڑہ کے کام کرنے کی قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ تاہم، اب پرینکا چوپڑہ اس فلم کا حصہ نہیں ہوں گی جن میں عالیہ بھٹ اور وکی کوشل کلیدی کردار نبھائیں گے۔ ایک ذرائع نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ’’ پرینکاچوپڑہ نے اپنے انسٹاگرام پر نغمے ’’چاہے لیلا‘‘ کا ویڈیو اپلوڈ کیا تھا۔ پرینکا چوپڑہ اور سنجے لیلا بھنسالی ایک دوسرے کے کام کی عزت کرتے ہیں لیکن ان قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ پرینکا چوپڑہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ میں نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھئے: کیا پرینکا چوپڑہ، سنجے لیلا بھنسالی کی ’’لو اینڈ وار‘‘ کا حصہ ہوں گی؟

یاد رہے کہ سنیچر کو پرینکا چوپڑہ نے اپنے مشہور نغمے ’’رام چاہے لیلا‘‘ کا ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا جس کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ وہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ میں نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK