Inquilab Logo

سارہ علی خان کیلئے ان کی والدہ کی بات زیادہ اہم ہے

Updated: December 25, 2020, 1:36 PM IST | Agency | Mumbai

دو؍سال قبل فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی سارہ علی خان نےبتایاکہ ان کے لیے ان کے والد کی بات زیادہ اہم ہے یا پھر والدہ کی۔

Sara Ali Khan And Amrita Singh.Picture :INN
سارہ علی خان اور امرتا سنگھ۔ تصویر:آئی این این

دو؍سال قبل فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی سارہ علی خان نےبتایاکہ ان کے لیے ان کے والد کی بات زیادہ اہم ہے یا پھر والدہ کی۔ آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی فلم کیدارناتھ سے اپنے کریئر کا آغازکرنے والی سارہ علی خان اداکار سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی بیٹی ہیں۔ سارہ کےپیدا ہونے کے بعد سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی طلاق ہوگئی تھی اور سارہ اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہی ہیں۔  اپنے ایک انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں سمباکی اداکارہ نے کہا کہ ان کے لیے ہر کسی کی رائے اہمیت رکھتی ہے۔ ساتھ میں انھوں نے واضح کردیا کہ ان کیلئے ان کی والدہ امرتا سنگھ کی رائے ان کے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ سارہ نے کہا کہ میں اپنی والدہ کی ساتھ رہی ہوں، مجھ پر انہی کا اثر و رسوخ ہے اورمیں ان کی ہی بات کو اہمیت دیتی ہوں، لہٰذا ان کی ہی بات میرے لیے سب سے اہم ہے۔  ان کایہ بھی کہنا تھا کہ آپ کے کام سے متعلق اہمیت ناظرین کی بھی ہوتی ہے، اس حوالے سے میری والدہ کہتی ہیں کہ میں تمہاری ماں ہوں، تم جو بھی کروگی مجھے اچھا لگے گا، لیکن ناظرین کو تمھیں پسند کرنا زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سارہ نے کہا کہ میرے لیے میری ماں کی رائے اہمیت رکھتی ہے اور میری ماں کی رائے ہے کہ ناظرین کی رائے اہمیت رکھتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK