Inquilab Logo Happiest Places to Work

گوگل فار ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کو مصنوعی ذہانت کی تربیت دی جائے گی

Updated: June 21, 2026, 12:54 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

ریاست کے اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور گوگل فار ایجوکیشن کے درمیان ریاست میں اساتذہ کو مصنوعی ذہانت ( اے آئی) اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی جدید تربیت فراہم کرنے کیلئے ایک معاہدہ کیا گیا ہے۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

ریاست کے اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور گوگل فار ایجوکیشن کے درمیان ریاست میں اساتذہ کو مصنوعی ذہانت ( اے آئی) اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی جدید تربیت فراہم کرنے کیلئے ایک معاہدہ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت ریاست کے ۴؍ لاکھ سے زیادہ اساتذہ کو ڈیڑھ سال کی مدت میں گوگل اے آئی ایجوکیٹر سیریزکے تحت تربیت دی جائے گی۔ 
ریاسی وزیر تعلیم دادابھُسے کے دفتر میں منعقدہ ایک پروگرام میں گوگل کی جانب سے جیو کے نائب صدر کرس فلپس اور اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے جوائنٹ سیکریٹری تشیلدار نے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کئے۔ اس موقع پر اسکولی تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر پنکج بھوئیر، محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری رنجیت سنگھ دیول، گوگل فار ایجوکیشن کے سینئر افسر سنجے جین اور محکمہ تعلیم کے سینئر افسران موجود تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے: قبرستان کے لئے مختص اراضی پر تدفین کی اجازت کا مطالبہ

وزیر تعلیم دادا بھُسے نے کہا کہ’’ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے دور میں اساتذہ کو جدید ہنر سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس معاہدے کے تحت اساتذہ کو مرحلہ وار تربیت دی جائے گی۔ ابتدائی طور پر منتخب ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دی جائے گی۔ اس کے بعد یہ تربیت یافتہ اساتذہ ریاست بھر میں دیگر اساتذہ کو تربیت دیں گے۔ اس طرح مصنوعی ذہانت کی تربیت سے ریاست کے ہر اسکول تک پہنچنا ممکن ہوگا۔ ‘‘
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ’’ اس اقدام سے ریاستی حکومت پر کوئی مالی بوجھ نہیں پڑے گا اور پوری تربیت گوگل کے ذریعہ مفت فراہم کی جائے گی۔ اساتذہ کی ڈیجیٹل سیکوریٹی کا خیال رکھا گیا ہے اور مہاراشٹر حکومت اس پورے عمل کو کنٹرول کرے گی۔‘‘
اسکولی تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر پنکج بھوئیر نے کہا کہ’’۲۱؍ویں صدی کے تعلیمی نظام میں مصنوعی ذہانت کی اہمیت تیزی سے بڑھ رہی ہے، لہٰذا سرکاری اور امداد یافتہ اسکولوں کے اساتذہ کو عالمی معیار کی تنظیم سے تربیت حاصل کرنی چاہئے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK