• Tue, 17 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بی بی سی، سی این این اور زوم سمیت ۱۷۸؍ عالمی اداروں کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ

Updated: November 17, 2026, 3:02 PM IST | New Delhi

ویب سائٹ ٹیسٹنگ پلیٹ فارم آپٹیمائزلی میں ہونے والی ایک بڑی سیکوریٹی نقب زنی کے باعث زوم، بی بی سی، سی این این، فاکس نیوز، ایچ ایس بی سی اور آئیکیا سمیت دنیا کے کم از کم ۱۷۸؍ بڑے اداروں کی ویب سائٹس پر آنے والے صارفین کو خطرناک میلویئر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Cyber Attack.Photo:INN
سائبرحملہ۔ تصویر:آئی این این

ویب سائٹ ٹیسٹنگ پلیٹ فارم آپٹیمائزلی  میں ہونے والی ایک بڑی سیکوریٹی نقب زنی کے باعث زوم، بی بی سی، سی این این، فاکس نیوز، ایچ ایس بی سی اور آئیکیا سمیت دنیا کے کم از کم  ۱۷۸؍ بڑے اداروں کی ویب سائٹس پر آنے والے صارفین کو خطرناک میلویئر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سائبر سیکوریٹی فرم رپورٹ یو آر آئی  کے مطابق، اس حملے کا مقصد کرپٹو کرنسی کی ادائیگیاں چرانا اور حساس ڈیٹا حاصل کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:نرملا سیتا رمن نے مینوفیکچرنگ سیکٹر کے ساتھ تیسری پری بجٹ مشاورت کی

رپورٹ یو آر آئی نے اپنی تحقیقات میں آپٹیمائزلی کی  ۱۶۱۱؍ اسکرپٹس میں سے ۱۸۸؍ میں اس خطرناک کوڈ کی نشاندہی کی۔ فرم کا ماننا ہے کہ متاثرہ تنظیموں کی اصل تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ اس فہرست میں سیلز فورس، گٹ لیب، ایکوی فیکس، ایئر فرانس-کے ایل ایم، لیجر اور پیکاک جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں۔ حملے کا سب سے پہلا ثبوت امریکی مشرقی وقت کے مطابق اتوار کی رات ۲۱ء۱۱؍ بجے (ہندستانی وقت کے مطابق پیر کی صبح ۵۱ء۸؍ بجے) بی بی سی کے وزیٹرز کو پیش کیے گئے کوڈ میں ملا۔ 
یہ میلویئر ایک کثیر المقاصد کٹ کی طرح کام کر رہا تھا۔ اس نے ادائیگی کے دوران کرپٹو کرنسی والٹ کے پتے تبدیل کر کے حملہ آور کے والٹ میں رقم بھیج دی۔ پیر کی دوپہر بعد ۲۵ء۲؍بجے (ہندستانی وقت کے مطابق رات تقریباً  ۵۵ء۱۱؍بجے) تک حملہ آوروں کے والٹ میں تقریباً  ۷۰۴۰؍ ڈالر کی کرپٹو کرنسی کے لین دین کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ کوڈ پیمنٹ کارڈ کی تفصیلات، براؤزر کوکیز اور اسکرین شاٹس چرانے کی بھی صلاحیت رکھتا تھا۔ یہ کوڈ آئی فون اور آئی پیڈ کے پرانے ورژن کو نشانہ بنا رہا تھا، جبکہ نئے ورژن والے آئی فون اور آئی پیڈ کی معلومات اکٹھا کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان اور آسیان کا مستقبل مسابقت سے نہیں، تعاون سے طے ہونا چاہیے: مودی


سائبر سیکوریٹی ماہرین کے مطابق، حملہ آوروں نے آپٹیمائزلی کے پروجیکٹ جاوا اسکرپٹ فیچر میں اپنا کوڈ داخل کر دیا تھا۔ چونکہ یہ کوڈ آپٹیمائزلی کے قابل اعتماد ڈومین سے آ رہا تھا، اس لیے متاثرہ ویب سائٹس کا اپنا نظام محفوظ ہونے کے باوجود صارفین اس کا شکار بن گئے۔ آپٹیمائزلی نے باضابطہ بیان جاری کر کے اس سکیورٹی واقعے کی تصدیق کی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ ایک غیر مجاز فریق نے اس کے پلیٹ فارم کی کمزوری کا فائدہ اٹھا کر بعض صارفین کے پروجیکٹس میں یہ کوڈ ڈال دیا تھا۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اس خامی کو دور کر کے متاثرہ پروجیکٹس سے خطرناک کوڈ ہٹا دیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں کو روکنے کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات نافذ کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK