Inquilab Logo

گریمی ۲۰۲۴ء : شنکر مہادیون اور ذاکر حسین نےایوارڈ جیتا

Updated: February 05, 2024, 6:10 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

گریمی ۲۰۲۴ء میں ہندوستان کےموسیقاروں شنکر مہادیون اور ذاکر حسین کو ان کے فیوژن بینڈ شکتی ۲۰۲۳ء کے ’’دِس مومینٹ ‘‘ کیلئے ایوارڈ ملا ہے وہیں ذاکر حسین کو ان کے پشتو گانے کے لئے علاحدہ ایوارڈملاہے۔

Shankar Mahadevan And Zakir Hussain Won Grammy 2024. Photo: INN
شنکر مہادیون اور ذاکر حسین نے گریمی 2024 جیتا۔ تصویر : آئی این این

پیر کو ہندوستانی طبلہ نواز ذاکر حسین اور گلوکارو موسیقار شنکر مہادیون نے عالمی فیوژن میوزک سین میں ان کی شمولیت کے لئے ۶۶؍ ویں گریمی ایوارڈ ایڈیشن میں ایوارڈ جیتے۔
شنکر اور ذاکر حسین دونوں ہی کو بہترین گلوبل میوزک البم کے زمرہ میں ان کے فیوژن بینڈ شکتی ۲۰۲۳ء کا ’’دِس مومینٹ‘‘ ایوارڈ ملا۔ ذاکر حسین کو ایک اور ایوارڈ بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس زمرہ میں پشتو گانے کیلئے بیلا فلیک، ایڈگر میئر اور راکیش چورسیا کے ساتھ ملا۔ 
راکیش چورسیا، جو بانسری بجاتے ہیں، انہیں دو ایوارڈ ملے ہیں ایک بہترین عصری ساز اور دوسرا بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کے زمرہ میں۔ 
امریکہ میں قائم ’ریکارڈنگ اکیڈمی‘ نے اپنے ’’ایکس‘‘ پر شنکر مہادیون اور ذاکر حسین کی لاس اینجلس کے کرپٹوڈاٹ کام ایرینا کی تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مبارک ہو بہترین گلوبل میوزک البم فاتح : ’’دِس مو مینٹ‘‘ شکتی ، گریمی۔‘‘  ’’دِس مو مینٹ‘‘ شکتی کا تیسرا اسٹوڈیوالبم ہے جو ۸؍ گانوں پر مشتمل ہے۔ البم نےاس بینڈ کے ۴۶؍ سال کے بعد میوزک ورلڈ میں واپسی کی نشاندہی کی ہے۔

ہندوستانی موسیقی کوجاز سے جوڑتے ہوئے ، شکتی، طبلہ لیجنڈ ذاکر اور وی سیلواگنیش ، وائلن بجانے والے گنیش راجا گوپالن، اور انگلش گٹارسٹ جان میک لافلن پر مشتمل ہیں۔ ۱۹۷۴ ء میں بنے اس بینڈ کے شنکر مرکزی گلوکار ہیں۔
مہادیون نے ایواڈ ملنے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’شکریہ لڑکوں ۔ شکریہ خدا، فیملی ، دوستوں اور انڈیا۔ ہمیں تم پر فخر ہیں، انڈیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’میں یہ ایوارڈ اپنی اہلیہ سنگیتا کے نام وقف کرنا چاہتا ہوں جن کے لئے وہ اپنی موسیقی کا ہر نوٹ لکھتے ہیں۔‘‘

فی الحا ل ذاکر حسین نے ۳؍گریمی ایوارڈ اپنے نام کرلئے ہیں۔ طبلہ لیجنڈ نے اپنا پہلا ایوارڈ ۲۰۰۹ ء میں ہم عصر ورلڈ میوزک البم کے زمرہ میں گلوبل ڈرم پروجیکٹ میں مکی ہارٹ، سیکیرو اڈیپوجواور جیوانی ہیڈالگو کے ساتھ ملا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK