Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’منو کیا کرے گا‘‘ کے ’’گلفام‘‘ کے ساتھ جاوید اختر اور للت پنڈت کی جوڑی کی واپسی

Updated: August 30, 2025, 9:05 PM IST | Mumbai

طویل عرصہ کے بعد نغمہ نگار جاوید اختر اور موسیقار للت پنڈت ایک بار پھر ساتھ کام کررہے ہیں۔ ۱۲؍ ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’’منو کیا کرے گا‘‘ کا دوسرا نغمہ ’’گلفام‘‘ جاری۔

Poster for the film "Gulfam". Photo: INN
فلم ’’ گلفام‘‘ کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این

سامعین اور ناظرین کے دل و دماغ سے ’’سیارہ‘‘ کا بخار آہستہ آہستہ اتر رہا ہے مگر ’’منو کیا کرے گا‘‘ کہ فلمساز رومانس کا جادو اسکرین پر دوبارہ دکھانے کیلئے تیار ہیں۔ اس فلم کے تعلق سے شائقین پُرجوش ہیں کیونکہ اس کے پہلے نغمے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی اور اب دوسرا نغمہ بھی تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ ہدایتکار ’’ممبئی میری جان‘‘ کے سنجے گپتا ہیں اور اس فلم سے دو نئے ستارے بالی ووڈ میں قدم رکھ رہے ہیں، وایوم یادو اور ساچی بندرا۔ فلم کے نغمہ نگار جاوید اختر اور موسیقار للت پنڈت ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: گلوکار شان اپنے اگلے کنسرٹ کے ذریعے کشور کمار کو خراج عقیدت پیش کریں گے

اب سنیما کے دیوانوں نے جاوید اختر اور للت پنڈت کے یادگار نغمہ تلاش کرلئے ہیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کئے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ جتن للت (ماضی میں جتن پنڈت اور للت پنڈت) نے جاوید اختر کے ساتھ کئی نغمے تیار کئے ہیں جن میں ’’توبہ تمہارے یہ اشارے، میرے محبوب میرے صنم، متوا، چاند تارے، میں کوئی ایسا گیت گاؤں‘‘، جیسے نغمے قابل ذکر ہیں۔ گزشتہ کئی برسوں سے جاوید اختر اور جتن للت نے ساتھ کام نہیں کیا ہے البتہ ایک طویل عرصے کے بعد جاوید اختر للت پنڈت کے ساتھ لوٹے ہیں اور شائقین کو یقین ہے کہ یہ جوڑی سپر ہٹ نغمے دے گی۔ 
خیال رہے کہ’’منو کیا کرے گا‘‘ کا حالیہ نغمہ ’’گلفام‘‘ ہے جسے اسٹیبین بین نے گایا ہے۔ اس سے قبل اسی فلم کا ’’ہلکی ہلکی بارش‘‘ نغمہ جاری کیا گیا تھا جسے شان نے آواز دی ہے۔ یہ فلم ۱۲؍ ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK