Inquilab Logo Happiest Places to Work

گلوکار شان اپنے اگلے کنسرٹ کے ذریعے کشور کمار کو خراج عقیدت پیش کریں گے

Updated: August 30, 2025, 6:09 PM IST | Mumbai

گلوکار شان ۱۹؍ ستمبر ۲۰۲۵ءکو ممبئی میں ’’فار ایور کشورکمار شان سے‘‘ نامی کنسرٹ کا انعقاد کریں گے جس کے ذریعے وہ کشور کمار کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

Singer Shaan. Photo: INN
گلوکار شان۔ تصویر: آئی این این

ممبئی ایک مرتبہ پھر کشور کمار کی آواز سے لطف اندوز ہوگی۔گلوکار شان اپنی آواز کے جادو سے لیجنڈری گلوکار کشور کمار کو خراج عقیدت پیش کریںگے۔ شان ’’ فار ایوار کشور کمار شان سے‘‘ نامی اپنے کنسرٹ کے ذریعے کشو ر کمار کو خراج پیش کریں گے۔ اس کنسرٹ کی پیشکش این آر ٹیلنٹ اور ایوینٹ مینجمنٹ کرے گا۔ تاہم، اس کا انعقاد نمرت گپتا اور مصطفیٰ ربانی کریں گے جو پدم وبھوشن یافتہ استادغلام مصطفیٰ کی بہو ہیں جو شان کے گرو ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’باغی ۴‘‘ کا ٹریلر ریلیز، فلم ۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی

شان اپنے کنسرٹ سے کشور کمار کو خراج عقیدت پیش کریں گے
شان نے اکثر اسٹیج اور اسکرین پرکشور کمار کی موسیقی کا جادودکھایا ہے لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے جب وہ پورے شو کو کشور کمار کو وقف کریں گے جنہیں وہ اپنا گرو مانتے ہیں۔ شان اس موقع پر کشور کمار کےمشہور نغمے جیسے ’’پل پل دل کے پاس‘‘، ’’ نیلے نیلے امبر پر‘‘، ’’ او میرے دل کے چین‘‘ اور ’’چنگاری کوئی بھڑکے‘‘ پیش کریںگے جو ہندوستانی موسیقی کا اٹوٹ حصہ ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: کنگنا رناوت کی ’’تنو ویڈس منو ۳‘‘ اور ’’کوئین ۲‘‘ کے ذریعے واپسی کی کوشش

شان نے اپنے کنسرٹ اور اپنے سگنیچر اسٹائل کے ذریعےکشو ر کمار کو خراج عقیدت پیش کرنے پر تجسس کااظہار کیا ہے۔یہ صرف کنسرٹ نہیں ہوگا بلکہ اس کے ذریعےکشورکمار کے موسیقی کے جادو سفر کو بیان کیا جائے گا۔یہ کنسرٹ ۱۹؍ ستمبر ۲۰۲۵ء بروز جمعرات پیش کیا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK