Inquilab Logo

گنجن سکسینہ: دی کارگل گرل نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی

Updated: June 12, 2020, 11:18 AM IST | Agency | Mumbai

ہندی سنیما کے مشہور فلمساز کرن جوہر کی آنے والی فلم ’گنجن سکسینہ: دی کارگل گرل‘ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

Gunjan Saxena - Pic : INN
گنجن سیکسینہ ۔ تصویر : آئی این این

ہندی سنیماکے مشہور فلمساز کرن جوہر کی آنے والی فلم ’گنجن سکسینہ: دی کارگل گرل‘ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔
 جھانوی کپور کی فلم ’گنجن سکسینہ‘ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے ۔ فلمساز کرن جوہر نے خود اس بات کا اعلان کیا ہے کہ فلم ’گنجن سکسینہ‘ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ کرن جوہر نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اس کے حوصلہ افزاء سفر نے تاریخ رقم کردی۔ یہ اس کی کہانی ہے۔’ گنجن سکسینہ : دی کارگل گرل‘ جلد آرہی ہے نیٹ فلکس پر۔‘‘ ویڈیو میں جھانوی کپور کی آواز ہے جو بتارہی ہے ’’لکھنؤ کی ایک چھوٹی سی لڑکی۔ جس کا ایک بہت بڑا خواب تھا۔ بڑی ہوکر پائلٹ بننے کا خواب لیکن دنیا جو یہ سوچتی تھی کہ لڑکیاں گاڑی نہیں چلا سکتیں، کیا وہ گنجن کو ہوائی جہاز اڑانے دیتیں۔ اس دیوانی کو دنیا کی پرواہ نہیں تھی، بس اپنے پاپا پر بھروسہ تھا ۔ جو کہتے تھے کہ جہاز لڑکا اڑائے یا لڑکی، اسے پائلٹ ہی کہتے ہیں۔‘‘
 اس ویڈیو کے ساتھ کرن جوہر نے فلم کا نیا پوسٹر بھی ریلیز کردیاہے ، جس میں گنجن سکسینہ ہیلی کاپٹر اڑاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ تاہم، پوسٹر میں اس بات کاذکرنہیں کیا گیا ہے کہ فلم کب ریلیز ہوگی؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK