• Mon, 21 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرینہ کپور نے بے باک اداکاری سے فلموں میں شہرت حاصل کی

Updated: September 21, 2026, 12:28 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ میں کرینہ کپور کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اداکاراؤں کو فلموں میں روایتی طورپرپیش کئے جانے کےطریقوں کو تبدیل کرتے ہوئے اپنی بے باک اداکاری سے ناظرین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی۔

The brilliant actress Kareena Kapoor. Photo: INN
شاندار ادا کارہ کرینہ کپور۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ میں کرینہ کپور کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اداکاراؤں کو فلموں میں روایتی طورپرپیش کئے جانے کےطریقوں کو تبدیل کرتے ہوئے اپنی بے باک اداکاری سے ناظرین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی۔ ۲۱؍ستمبر۱۹۸۰ءکوممبئی میں پیدا ہونے والی کرینہ کپورکواداکاری کا فن وراثت میں ملا۔ ان کے والد رندھیر کپور اداکارجبکہ ماں ببیتا اور بہن کرشمہ کپور معروف فلم اداکارہ تھیں۔ گھر میں فلمی ماحول رہنے کی وجہ سے کرینہ اکثر اپنی بہن کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتی تھیں۔ اس وجہ سے ان کا بھی رجحان فلموں کی جانب ہو گیا اور وہ بھی اداکارہ بننے کے خواب دیکھنے لگی۔کرینہ کپور نے بطور اداکارہ اپنے فلمی کریئر کا آغاز ۲۰۰۰ء میں آئی فلم ریفیوجی سے کیا۔ اس فلم میں ان کےہیرو کا کردار ابھیشیک بچن نے ادا کیا تھاجو ان کی بھی پہلی فلم تھی۔ فلم کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی۔ ۲۰۰۱ءمیں آئی فلم مجھےکچھ کہنا ہے کرینہ کے کریئر کی پہلی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔۲۰۰۱ء میں کرینہ کو سبھاش گھئی کی فلم یادیں میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن کمزورا سکرپٹ کی وجہ سے یہ فلم ٹکٹ کھڑکی پر اوندھے منہ گری۔ اسی برس ان کی کبھی خوشی کبھی غم اور اجنبی جیسی سپر ہٹ فلمیں بھی ریلیز ہوئیں لیکن کامیابی کا کریڈٹ انہیں کم فلم اداکاروں کو زیادہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:’انداز اپنا اپنا‘ کے سیٹ پر روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور کی خاموشی کیسے ٹوٹی؟

۲۰۰۲ءکرینہ کپور کے کریئرکیلئےاہم سال ثابت ہوا۔ اس برس ان کی جینا صرف میرے لئے اور مجھ سے دوستی کرو گے جیسی ہٹ فلمیں ریلیز ہوئیں۔۲۰۰۴ءمیں کرینہ کی اداکاری کے نئےطول و عرض دیکھنے کو ملے۔ اس برس کرینہ کی یووا، چمیلی، ہلچل اور اعتراض جیسی سپرہٹ فلمیں ریلیزہوئیں۔فلم میں ان کی بااثر اداکاری کیلئے انہیں فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔۲۰۰۶ء میں کرینہ کپور کی سپر ہٹ فلم اومکارا ریلیز ہوئی۔ وشال بھاردواج کی ہدایت کاری میں بنی فلم اومکارا میں کرینہ کو ان کی اثر انگیز اداکاری کے لیے فلم فیئر کا کریٹکس ایوارڈ ملا۔۲۰۰۷ءمیں آئی فلم جب وی میٹ کرینہ کپور کے کریئر کی ایک اور سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں کرینہ کے ہیرو شاہد کپور تھے۔ اس فلم کے لیے کرینہ کپور کو بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔

۲۰۰۹ءمیںآئی فلم تھری ایڈیٹس کرینہ کپور کے کریئرکی سپر ہٹ فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں کرینہ کپور کے ہیرو عامر خان تھے۔ تھری ایڈیٹس بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی ۲۰۰؍کروڑ روپے کی کمائی کرنے والی فلم ہے۔

یہ بھی پڑھئے:جینیفر لارنس کی انسٹاگرام پر دھماکے دار انٹری، نام ’ jlaw‘ رکھنے کی وجہ بھی بتا دی

۲۰۱۰ءمیں ریلیزہوئی روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بنی فلم گول مال۳؍ کیلئے کرینہ کپور کو بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کیلئے نامزد کیاگیا۔۲۰۱۱ءمیںآئی فلم باڈی گارڈ کرینہ کے کریئر کی سب سے زیادہ کامیاب فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔کرینہ اور سلمان کی جوڑی کو باڈی گارڈ میں کافی پسند کیا گیا۔۲۰۱۱ءمیں کرینہ کپور کو شاہ رخ خان کے ساتھ را ۔ ون میں کام کرنے کا موقع ملا۔ انوبھو سنہا کی ہدایت کاری میںبنی اس فلم میں کرینہ کپور پر فلمایا گانا چھمک چھلو بہت مقبول ہوا تھا۔۲۰۱۳ءمیں کرینہ کپور کی گوری تیرے پیار میں اور ستیہ گرہ جیسی فلمیں ریلیز ہوئیں لیکن باکس آفس پر کمال نہیں دکھا سکیں۔۲۰۱۴ءمیں کرینہ کی سنگھم ریٹرنس ریلیز ہوئی ہے۔ اس فلم نےٹکٹ کھڑکی پر۱۴۰؍کروڑ روپے کی کمائی کی ۔ کرینہ کی سپر ہٹ فلم بجرنگی بھائی جان نے بھی ٹکٹ کھڑکی پر۳۲۰؍کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK