Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہیلی شاہ ٹائپ کاسٹنگ سے باہر نکل کر خود کو نئے روپ میں ثابت کرنا چاہتی ہیں

Updated: June 09, 2026, 2:01 PM IST | Mumbai

ٹیلی ویژن اداکارہ ہیلی شاہ نے کہا ہے کہ ٹی وی کے بعد دوسرے ذرائع میں کام کرنے والے فنکاروں کے لیے پہلے سے بنی ہوئی غلط فہمیوں کو توڑنا ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے۔

Helly Shah.Photo;INN
ہیلی شاہ۔ تصویر:آئی این این

ٹیلی ویژن اداکارہ ہیلی شاہ نے کہا ہے کہ ٹی وی کے بعد دوسرے ذرائع میں کام کرنے والے فنکاروں کے لیے پہلے سے بنی ہوئی غلط فہمیوں کو توڑنا ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے، لیکن لگاتار اچھے کام اور صحیح مواقع کے ذریعے لوگوں کی سوچ بدلی جا سکتی ہے۔ ٹیلی ویژن کے ذریعے مقبولیت حاصل کرنے والی ہیلی شاہ نے کہا کہ نئے فارمیٹس میں کام کرنے کے باوجود ٹی وی ایکٹریس کا ٹیگ کئی فنکاروں کا طویل عرصے تک پیچھا نہیں چھوڑتا۔ تاہم ان کا ماننا ہے کہ قابلیت اور کارکردگی کے دم پر فنکار اپنی الگ پہچان بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:فیفاورلڈ کپ : صومالی ریفری عمر کو امریکہ میں داخلے سے روک دیاگیا


اپنے کریئر کے سفر پر بات چیت کرتے ہوئے ہیلی شاہ نے کہاکہ ’’میں کئی برسوں تک ٹیلی ویژن کا حصہ رہی ہوں اور اس کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہوں گی۔ میں نئے مواقع بھی تلاش کرنا چاہتی ہوں کیونکہ اکثر مجھے صرف ایک ٹی وی ایکٹریس کے طور پر دیکھا گیا ہے۔ `گلک جیسی شاندار ٹیم کے ساتھ کام کرنا میرے لیے بے حد خاص تجربہ رہا۔ 

یہ بھی پڑھئے:انسانی لمس کی جگہ کبھی نہیں لی جا سکتی: امان اور ایان علی بنگش کا اے آئی پر تبصرہ


ہیلی شاہ نے کہا’’فی الحال میرا دھیان صرف اچھے کام پر ہے۔ میں ایسی جگہ نہیں رہنا چاہتی جہاں بلاوجہ صرف نظر آنے کے لیے ایونٹس میں جاؤں۔ میری کوشش ہے کہ لوگ مجھے میرے کام کی وجہ سے پہچانیں اور پسند کریں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ گلک ان کے کریئر کا ایک اہم پڑاؤ ہے، جس نے انہیں ایک فنکار کے طور پر اپنی ہمہ جہت صلاحیتیں دکھانے اور تخلیقی دائرہ بڑھانے کا موقع دیا ہے۔ ہیلی کا ماننا ہے کہ اب ناظرین فنکاروں کا اندازہ صرف ان کی امیج یا ٹیگ سے نہیں، بلکہ ان کے کام اور قابلیت کی بنیاد پر کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK