اداکارہ سورا بھاسکر اورشہزاد پوناوالا کے درمیان سوشل میڈیا پر جاری لفظی جنگ اب ریئلٹی شو’’رائز اینڈ فال سیزن ۲‘‘ کے اندر بھی نظر آنے لگی ہے۔ شو کے دوران میزبان ویریندر سہواگ نے شہزاد سے براہِ راست سوال کیا کہ آخر وہ سوارا سے بات کیوں نہیں کر رہے۔
EPAPER
Updated: September 27, 2026, 9:05 PM IST | Mumbai
اداکارہ سورا بھاسکر اورشہزاد پوناوالا کے درمیان سوشل میڈیا پر جاری لفظی جنگ اب ریئلٹی شو’’رائز اینڈ فال سیزن ۲‘‘ کے اندر بھی نظر آنے لگی ہے۔ شو کے دوران میزبان ویریندر سہواگ نے شہزاد سے براہِ راست سوال کیا کہ آخر وہ سوارا سے بات کیوں نہیں کر رہے۔
اداکارہ سورا بھاسکر اورشہزاد پوناوالا کے درمیان سوشل میڈیا پر جاری لفظی جنگ اب ریئلٹی شو’’رائز اینڈ فال سیزن ۲‘‘ کے اندر بھی نظر آنے لگی ہے۔ شو کے دوران میزبان ویریندر سہواگ نے شہزاد سے براہِ راست سوال کیا کہ آخر وہ سوارا سے بات کیوں نہیں کر رہے، جبکہ شو میں دونوں کا آمنا سامنا ہو چکا ہے۔ ویریندر سہواگ نے سوشل میڈیا پر سورا اور شہزاد کے درمیان ماضی میں ہونے والی بیان بازی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہزاد باہر سورا کے بارے میں سوشل میڈیا پر کافی کچھ کہتے رہے ہیں، انہیں اکسانے کی کوشش بھی کرتے رہے، لیکن شو کے اندر سورا کے سامنے آنے کے بعد ان سے بات تک نہیں کر رہے۔
یہ بھی پڑھئے:عالمی یومِ سیاحت: سفر ایک ایسا استاد ہے جو کلاس روم سے باہر نکل کر سبق دیتا ہے
سہواگ نے مزاحیہ انداز میں شہزاد سے پوچھا کہ ”سوشل میڈیا پر تو آپ نے سورا سے کئی باتیں کی ہیں، کوشش بھی کی اور انہیں پرووک بھی کیا۔ اب جب وہ اندر آئی ہیں تو آپ نے ان سے بات ہی نہیں کی۔ آواز بیٹھ گئی ہے کیا؟ اس پر شہزاد پوناوالا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خاموش کرانے والا ابھی تک کوئی پیدا نہیں ہوا، تاہم وہ منفی سوچ کے ساتھ نہیں بیٹھتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ان سے اچھے انداز میں بات کرے گا تو وہ بھی اچھا جواب دیں گے، لیکن اگر کوئی انہیں چھیڑے گا تو وہ الفاظ کے ذریعے جواب دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
یہ بھی پڑھئے:’’مسلسل سیکھتے ہوئے اداکاری کو بہتر بنانا ہی میرا ہدف ہے‘‘
جب شہزاد نے کہا کہ وہ سورا کو صرف ’نظر انداز‘ کر رہے ہیں تو سورا نے اسی بات کو موضوع بناتے ہوئے شہزاد کے دعوے پر سوال اٹھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو نظر انداز کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اسے کوئی اہمیت نہ دی جائے، جبکہ شہزاد شو کے اعلان کے بعد سے مسلسل سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں پوسٹ کر رہے ہیں۔سورا بھاسکر نے کہا کہ جب سے شو کا اعلان ہوا ہے، شہزاد ان کے بارے میں ۳۶؍ ٹوئٹس، ۳؍ سے۴؍ ویڈیوز اور ہزاروں پیغامات کا ذکر کر چکے ہیں۔ ان کے مطابق اگر کوئی شخص مسلسل کسی کے بارے میں سوشل میڈیا پر بات کر رہا ہو تو اسے نظر انداز کرنا نہیں کہا جا سکتا۔ اس کے بعد بحث مزید سیاسی رنگ اختیار کر گئی۔ شہزاد پوناوالا نے کہا کہ جو شخص ملک کے خلاف بولے گا، وہ اس کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائیں گے، چاہے وہ ان کے حق میں ہو یا ان کے خلاف۔
شہزاد کے اس بیان پر سورا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی انتخابی مہم نہیں بلکہ ایک گیم شو ہے۔ انہوں نے شہزاد کے سیاسی کریئر پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ اس شو میں آنے سے ان کا سیاسی کریئر اچانک بہتر نہیں ہونے والا۔سورا کے اس تبصرے پر شہزاد نے بھی فوری جواب دیا اور کہا کہ انہیں ان کے کریئر کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ وہ اپنے شوہر کو جتانے پر توجہ دیں۔ دونوں کے درمیان ہونے والی یہ بحث شو کے ناظرین کے لیے خاصی توجہ کا مرکز بن گئی ہے اور اس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہا ہے۔ سورا اور شہزاد کے درمیان پہلے سے جاری سوشل میڈیا اختلافات کے بعد ’’رائز اینڈ فال ۲‘‘ میں ہونے والی یہ براہِ راست بحث دونوں کے درمیان کشیدگی کو ایک بار پھر نمایاں کرتی ہے۔’’رائز اینڈ فال سیزن ۲‘‘، بنیج ایشیا کے اشتراک سے پرائم ویڈیو پر نشر کیا جا رہا ہے۔