Inquilab Logo

ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن جانسن فیملی کے ساتھ کورونا وائرس میں مبتلا

Updated: September 05, 2020, 11:05 AM IST | Agency | Los Angeles

ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن جانسن (دی راک) اہلیہ اور دو بچیوں سمیت کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ڈیوائن جانسن نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ اپنی فیملی سمیت کووڈ ۱۹؍میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

Dwayne Johnson,. Picture:INN
ڈیوائن جانسن۔ تصویر: آئی این این

ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن جانسن (دی راک) اہلیہ اور دو بچیوں سمیت کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ڈیوائن جانسن نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ اپنی فیملی سمیت کووڈ ۱۹؍میں مبتلا ہوگئے ہیں۔۴۸؍ سالہ اداکار نے بتایا کہ ان کی اہلیہ  ۳۵؍سالہ لورین، ۴؍ سالہ بیٹی جیسمین اور دو سالہ چھوٹی بیٹی ٹیانا تقریباً۲؍ یا ڈھائی ہفتے قبل اس وائرس کا شکار ہوئے تھے۔ ڈیوائن جانسن کے مطابق ان میں یہ وائرس ایک بہت ہی قریبی دوست سے منتقل ہوا تھا تاہم اب وہ اور ان کی فیملی کورونا سے صحت یاب ہوگئے ہیں اور صحت مند ہیں۔جانسن نے مزید بتایا کہ یہ بہت مشکل اور چیلنجنگ وقت ہے جو ہمیں ایک خاندان کی حیثیت سے برداشت کرنا پڑا۔ ہماری دونوں بیٹیوں کو گلے کی سوزش کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب وہ ٹھیک ہیں۔ مجھے آپ کو بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ خدا کا شکر ہے ہم سب صحت مند ہیں۔ ڈیوائن جانسن نے لوگوں کو ماسک پہننے اورکورونا کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا تاکہ یہ وائرس مزید نہ پھیلے اور اپنے پیاروں کی حفاظت کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھر میں زیادہ لوگوں کی بھیڑ جمع نہ کریں اور نہ ہی اس جگہ پر جائیں جہاں زیادہ تعداد میں لوگ جمع ہوں، مثبت رہیں اور اپنے آس پاس موجود لوگوں کا خیال رکھیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK